اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

روسی صدر کی صحت خراب،کینسر کا علاج کرارہے ہیں،امریکی انٹیلی جنس کا دعویٰ

datetime 4  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی کا خیال ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین کی صحت خراب ہو رہی ہے اور وہ کینسر کا علاج کرا رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک امریکی انٹیلی جنس اہلکار نے کہا کہ پوتین یقینی طور پر بیمار ہیں۔ تاہم کیا وہ جلد ہی مر جائیں گے، یہ محض قیاس آرائیاں ہیں۔دو دیگر اہلکاروں ایک ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی

سے اور ایک ریٹائرڈ ایئر فورس افسر نے دعوی کیا کہ رپورٹ کے مطابق روسی صدر کا نقطہ نظر تاریک ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ تشخیص اس نظریہ کی تائید کرتی ہے کہ پوتین اپریل کے زیادہ ترعرصے تک عالمی سطح پر غیر حاضر رہے کیونکہ وہ کینسر کا علاج کروا رہے تھے۔ریٹائرڈ افسر نے پوچھا کیا پوتین بیمار ہے؟ لیکن ہمیں اس کی موت کا انتظار ہمیں اپنی طرف سے فعال اقدامات کی طرف لے جانے نہیں دینا چاہیے۔ پوتین کے بعد اقتدار کا خلا دنیا کے لیے بہت خطرناک ہو سکتا ہے۔مبینہ طور پر انٹیلی جنس کمیونٹی کا خیال ہے کہ پیوٹن اقتدار پر اپنی گرفت کے بارے میں تیزی سے پاگل ہو رہے ہیں اور ہو سکتا ہے کہ وہ مارچ میں ایک قاتلانہ حملے میں بچ گئے ہوں۔ایک سینئر انٹیلی جنس افسر نے کہا کہ پوتن کی مٹھی مضبوط ہے ۔حکام نے یہ بھی خبردار کیا ہے کہ پوتین کی بڑھتی ہوئی تنہائی کے ساتھ قابل اعتماد انٹیلی جنس تک رسائی مزید مشکل ہو گئی ہے۔ایک سینئرانٹیلی جنس اہلکار نے کہا کہ ہماری انٹیلی جنس کے بہترین ذرائع میں سے ایک بڑی حد تک یوکرین کی جنگ کے نتیجے میں خشک ہو گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پوتین کی غیر ملکی رہ نمائوں سے کم ملاقاتیں ہونے کی وجہ سے ان کی حالت کے بارے میں مزید جاننے کے امکانات مشکل ہو گئے ۔تاہم ذرائع نے بتایا کہ اپریل میں ٹیلی ویژن پر روسی رہ نما کو اپنے وزیر دفاع سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا گیا تو وہ اس وقت میز کو پکڑے ہوئے تھے۔ امریکی انٹیلی جنس نے وائٹ ہاس کو مطلع کیا کہ پوتین بیمار ہیں اور ممکنہ طور پر قریب المرگ بھی ہوسکتے ہیں۔اپریل کے اوائل میں روسی تحقیقاتی صحافت کی ویب سائٹ نے اطلاع دی کہ پوتین شدید بیمار ہیں اور ایک مشہور روسی ماہرِ آنکولوجسٹ سے باقاعدہ ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…