جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

سرکاری ملازمین کا احتجاج اور گرینڈ دھرنے کا اعلان

datetime 3  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)رحمان علی باجوہ چیف کوآرڈینیٹر آگیگا/سربراہ فیڈرل سیکریٹریٹ ایمپلائز کور کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ تمام وفاقی سرکاری ملازمین 06 جون 2022 بروز پیر سے ٹوکن احتجاج روزانہ کی بنیاد فنانس ڈویژن کیو بلاک کے سامنے شروع کر نے جارہے ہیں

جو 08 جون تک جاری رہے گا اورحکومتی سطح پر آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے مابین ھونے والے معاہدے پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں 09 جون 2022 سے گرینڈ دھرنا شروع کیا جائیگا۔ اس دھرنے میں فیڈرل کی تمام تنظیموں کے ساتھ ساتھ صوبائی قیادت کے ہمراہ پورے ملک سے لاکھوں سرکاری ملازمین شریک ہوں گے، یہ دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک معاہدے کی رو سے ایک ایک شق پر عمل درآمد نہیں ہو جاتا۔جاری اعلامیہ کے مطابق آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے چیف کوآرڈینیٹر رحمان علی باجوہ نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو یکم جون 2022 کو تحریری طور پر درخواست بھی ارسال کر دی ھے جس کا عکس دیا جارہا ہے۔ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر تمام ایڈاھک الاؤنسس بنیادی تنخواہ میں ضم کیے جائیں۔ صوبوں کی طرز پر فیڈرل ملازمین کی اپگریڈیشن کی جائے،پے اینڈ پنشن کی رپورٹ کو منظرعام پر لایا جائے،ہوش ربا مہنگائی کی تناسب سے پینشنرز کی پنشن و میڈیکل میں خاطرخواہ اصافہ کیا جائے جو کہ50 فیصدھو۔ میڈیکل اور کنوینس الاؤنس میں اظافہ کیا جائے۔ کنٹریکٹ اور دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کی سروس ریگولر اور کنفرم کی جائے۔سربراہ کور کمیٹی و چیف کواڈینیٹر اگیگا پاکستان نے واضح کیا کہ حالیہ دنوں میں پیٹرولیم میں یکمشت 60 روپے فی لیٹر

اور بجلی کے بلوں میں 8 روپے فی یونٹ کے اضافہ سے پورے ملک کے ملازمین پریشان اور اگیگا کے پلیٹ فارم پر متحد ہیں۔ ہم پرامن و غیر سیاسی ملازمین ہیں، اپنے آئینی و جمہوری حق کے لیے تمام ذرائع استعمال کر چکے ہیں اب وعدے پورے کرنے کا وقت آیا ہے حکومت اس طرح وعدے پورے کرے جس طرح وہ آئی۔ایم۔ایف سے کیے گئے سابقہ حکومتوں کے وعدے پورے کرنے میں سنجیدہ ہے بصورت دیگر ملازمین ہرقسم کی قربانی کے لیے تیار اور متحد ہیں، ہم 10 فروری 2021 کے معاہدے پر واضح طور پر مکمل عملدرآمد تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…