اسلام آباد(احمد ارسلان سے) ایکشن سے بھرپور فلمیں کسے پسند نہیں ہوں گی اور اگر فلم ہو جاسوسی اور وہ بھی جیمز بانڈ یا ٹام کروز کی تو مزہ دوبالاہوجاتا ہے ۔ انسان تو خیر انسان ہی ٹھہرے مگر حیوان بھی اب کچھ کم نہیں ۔ جی ہاں جاسوسی اب صرف انسان یا ان کی بنائی مشینیں ہی نہیں کرتیں بلکہ یہ کام اب جانوروں سے بھی لیا جانے لگا ہے۔انسان کے بعد دنیاکی ذہین ترین جاندا ر، ڈولفن مچھلی جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لی گئی ہے اور فلسطینی تنظیم حماس کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ یہ ڈولفن اسرائیل کی خفیہ تنظیم موساد سے تعلق رکھتی ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں اسے حماس کی بحری حدود میں سے مشکوک حرکات کی بنا پر پکڑا گیا جس کے بعد معائنہ کرنے پر اس میں سے جاسوسی کے مختلف آلات سمیت سپائی کیمرہ بھی نصب ملا ۔فلسطینی اخبار القدس کے مطابق حماس کی ملٹری ونگ سے پکڑی گئی اس ڈولفن کو خاص طور پر کمانڈوز کی ٹریننگ کی فلم بنانے کے لئے تربیت دی گئی تھی ۔حماس کی طرف سے مختلف جانوروں پر یہ الزام پہلی بار نہیں تاہم کسی ڈولفن کو جاسوسی کے الزام میں پہلی بار دھرا گیا ہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں