پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر احتجاج کوئی سینیٹر اپنی بینچ سے دوسری بینچ کے سامنے گیا تو معطل کر دوں گا، چیئرمین سینیٹ کی وارننگ

datetime 3  جون‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)سینٹ میں اپوزیشن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے شدید احتجاج اور شورشرابہ کیا ہے جبکہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹ اجلاس کے دوران احتجاج کرنے والے اراکین کو وارننگ دیتے ہوئے

واضح کیا ہے کہ اگر کوئی رکن اپنی بینچ سے دوسری بینچ کے سامنے گیا تو اسے معطل کر دوں گا۔جمعہ کو چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی صدارت ہونے والے سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر شدید احتجاج اور شور شرابہ کیا گیا۔اپوزیشن ارکان چیئرمین سینیٹ کی ڈائس کے سامنے پہنچے اور ایوان میں اپوزیشن اراکین کی جانب سے امپورٹڈ حکومت نامنظور کے نعرے لگائے گئے۔اپوزیشن کے احتجاج کے باعث سینیٹ کے سکیورٹی اسٹاف کو چیئرمین سینیٹ کے سامنے سکیورٹی حصار قائم کرنا پڑا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ ممبران اپنی نشستوں پر جاکر احتجاج کریں، ممبران اپنی نشستوں پر نہ گئے تو انہیں معطل کر دوں گا۔صادق سنجرانی نے پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نے نعرے لگائے تو آپ کی ممبرشپ معطل کراؤں گا، میری یہ بات بہرہ مند خان تنگی بھی سن لیں۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی وارننگ کے بعد اپوزیشن ارکان واپس اپنی نشستوں پر آگئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…