پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

فیصل عباس کی قبر کشائی کرائی جائے، بیوہ کی جانب سے درخواست دائر

datetime 3  جون‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی) آزادی مارچ کے دوران راوی پل سے گرکر جاں بحق ہونے والے پی ٹی آئی کارکن فیصل عباس کی قبر کشائی کی درخواست جمع کرادی گئی ۔

فیصل عباس کی اہلیہ کی جانب سے قبر کشائی کی درخواست کینٹ کچہری میں جمع کرائی گئی، جس پر عدالت نے پولیس سے جواب طلب کرلیا ہے۔

درخواست میں فیصل عباس کی بیوہ نے موقف اپنایا کہ اپنے شوہ کی موت کی وجوہات جاننے کیلئے پوسٹ مارٹم کرواناچاہتی ہوں،

مجھے خدشہ ہے کہ رانا ثنااللہ،حمزہ شہباز، سی سی پی او سمیت دیگر کی ایما پر میرے شوہر کو مارا گیا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ

عینی شاہدین کے مطابق پولیس غفلت کے باعث شوہر گر کر جاں بحق ہوا، میری عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت قبر کشائی کاحکم دے تاکہ موت کی وجوہات کاعلم ہوسکے۔

واضح رہے کہ لانگ مارچ کے دوران لاہور سے اسلام آباد جاتے ہوئے راوی پل سے نیچے گر کر تحریک انصاف کے کارکن فیصل عباس کی موت ہو گئی تھی، تحریک انصاف کا دعوی ہے کہ پولیس اہلکاروں نے فیصل عباس کو پل سے نیچے گرایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…