پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

جوالیکشن کمیشن راجہ ریاض کا نامزد ہو اس کے تحت انتخابات کیسے ہوں گے، پی ٹی آئی رہنمائوں نے سوال اٹھا دیا

datetime 2  جون‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم استعفے دے چکے ہیں ہمارے اراکین سپیکر کے پاس جاکر کیا کریں گے،سپیکر کے پاس نظر ثانی کا اختیار نہیں ،تحریک انصاف کوئی مسلح تنظیم نہیں ، ہمارے بیک ڈور رابطے نہیں بلکہ اوپن رابطے ہیں

، ہمارا رابطہ نئے انتخابات پر ہے ،جو الیکشن کمیشن راجہ ریاض کا نامزد ہو اس کے تحت انتخابات کیسے ہوں گے،پریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف جاکر ووٹوں کو گنا نہیں جا سکتا ،حمزہ شہباز یا تو اعتماد کا ووٹ لیںیا پھر دوبارہ انتخاب کرایا جائے ،مخصوص نشستوں پر کوئی نااہل ہو تو دوسرے نمبر پر آنے والا منتخب ہو جاتا ہے ۔ پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ کے ہمراہ لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ تمام بڑی سیاسی تحریکیں ہائیکورٹ کے برگد کے سائے سے شروع ہوئیں، ہم ایک اور جدوجہد یہاں سے شروع کرنے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کی حکومت غیر آینی ہے ،یہ مقدمہ جس طرح چلایا جا رہا ہے لگتا ہے کہ اس میں کوئی جلدی کرنے کا کام نہیں ،حمزہ شہباز 25 لوٹوں کا ووٹ لے کر وزیراعلی بن گئے ، سپریم کورٹ کی تشریح کے بعد یہ ووٹ ہیں ہی نہیں ،سپریم کورٹ اس معاملے پر فیصلہ دے چکی ہے ،ہائیکورٹ کو اختیار نہیں کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر سماعت کرے ،یہ آسان سا نکتہ ہے مگر اس پر بحث ختم ہی نہیں ہو رہی یہ کیس تو گھنٹوں کے حساب سے چلنا چاہیے

،پنجاب بحران میں ہے اس کی وجہ سے پاکستان بحران میںہے،سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف جاکر ووٹوں کو گنا ہی نہیں جا سکتا ،حمزہ شہباز یا تو اعتماد کا ووٹ لیںیاپھر دوبارہ انتخاب کرایا جائے ۔انہوںنے کہا کہ جو الیکشن کمیشن راجہ ریاض کے دستخط سے آیا ہو وہ کیا نصاف کرے گا

،الیکشن کمیشن نے عملی طور آئین کے آرٹیکل 224 کو معطل کر دیا ہے ،اگرمخصوص نشستوں پر ہمارے پانچ ممبران آتے ہیں تو ہماری تعداد حمزہ شہباز سے بڑھ جاتی ہے ، یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ اکثریت نہ رکھنے والا اقتدار اپنا پاس رکھے

انہوںنے کہا کہ لانگ مارچ میں غیر قانونی طور پر تشدد کیا گیا،خواتین کی بے حرمتی کی گئی ،ہم ایسے لوگوں کو نشان عبرت بنائیں گے ،عدالتیںتحریک انصاف یا (ن) لیگ کو سن کر نہیں بلکہ قانون اور انصاف کے مطابق فیصلہ کریں ،ایک جماعت کے لیے ساری ساری رات عدالتیں کھلیں یا دوسروں کو خوش کرنے کے لیے فیصلے نہیں ہونے چاہئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…