بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

عازمین حج کو سبسڈی دینا جائز ہے یا ناجائز، اسلامی نظریاتی کونسل کا موقف سامنے آ گیا

datetime 1  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عازمین حج کو سبسڈی دینا جائز ہے یا ناجائز، اسلامی نظریاتی کونسل کا موقف سامنے آ گیا

اسلام آباد (این این آئی)اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا ہے کہ عازمین حج کو سبسڈی دینے میں شرعاً کوئی حرج نہیں۔

اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر اسلامی نظریاتی کونسل سے متعلق حج سبسڈی کی مخالفت کے حوالے سے خبریں حقائق کے منافی ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ گزشتہ حکومت نے اسلامی نظریاتی کونسل سے حج سبسڈی کے متعلق سوال کیا تھا جس کا جواب وزارت مذہبی امور کو ارسال کر دیا تھا۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے اعلامیے میں کہا گیا کہ شرعاً حکومت کی طرف سے حج پر سبسڈی دینا جائز ہے، سبسڈی میں کوئی حرج نہیں اور یہ عمل حجاج کے صاحب استطاعت ہونے کے منافی نہیں ہے،

یہ سبسڈی بلاتفریق دی جائے، چاہے کوئی سرکاری طور پر حج کرے یا پرائیویٹ طور پر حج کے لیے جائے۔اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ حکومت زکوٰۃکی رقوم سے حج سبسڈی دینے سے احتیاط برتے تو زیادہ بہتر ہے تاہم شرعی طور پر حکومت کی طرف سے عازمین حج کے لیے سبسڈی دینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…