پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

آبی محاذ پر پاکستان کو اہم کامیابی حاصل بھارت نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیے

datetime 1  جون‬‮  2022 |

نئی دہلی،اسلام آباد (آئی این پی)آبی محاذ پر پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی اور بھارت چناب پر متنازع منصوبے کا ڈیزائن بدلنے پر آمادہ ہو گیا‘ مذاکرات کے دوران پاکستان کا سندھ طاس معاہدے کے تحت مغربی دریاوں میں 3.6 ملین ایکڑ فٹ پانی کی فراہمی یقینی بنانے پر زور‘متنازعہ پکل دل منصوبے

پر 11000 ایکڑ فٹ پانی کا اضافی ذخیرہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے‘ جس پر بھارت نے یقین دہانی کروائی کہ مون سون فلڈ سیزن کے بعد پاکستانی حکام کو متنازعہ منصوبوں کا دورہ کروایا جائیگا۔ منگل کو ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے مابین آبی تنازعات پر 118 ویں دو روزہ اجلاس میں دونوں ممالک کی کمیشن کی سالانہ رپورٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔ متنازعہ منصوبوں پکل دل اور خار ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے ڈیزائن پر پاکستانی حکام نے اپنے اعتراضات بھارت کے سامنے رکھے جس پر بھارت نے پاکستان کو یقین دہانی کرائی کے مون سون کے فلڈ سیزن کے بعد پاکستانی حکام کو متنازعہ منصوبوں کا دورہ کروایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کمیشن آف انڈس واٹر نے بھارت کو سندھ طاس معاہدے کے تحت مغربی دریاوں میں 3.6 ملین ایکڑ فٹ پانی کی فراہمی یقینی بنانے پر بھی زور دیتے ہوئے پاکستانی حکام نے بھارت کو آگاہ کیا کہ متنازعہ پکل دل منصوبے پر 11000 ایکڑ فٹ پانی کا اضافی ذخیرہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…