جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

فلورملزنے آٹے کی سپلائی روکنے کا عندیہ دیدیا

datetime 1  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)فلورملزنے سرکاری انتظامیہ کی جانب سے بلا جواز چیکنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آٹے کی سپلائی روکنے کا عندیہ دیدیا جبکہ محکمہ خوراک اور اسسٹنٹ کمشنرز کے چھاپوں کیخلاف فلور ملزمالکان کا ہنگامی اجلاس آج ( بدھ) کے روز

طلب کر لیا گیا ۔ فلور ملزمالکان کاکہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز کی جانب سے بلا جواز چیکنگ کی جارہی ہے ۔اسسٹنٹ کمشنرز کو ملز کے گیٹ پر آٹا دیں گے وہ خود مارکیٹ میں سپلائی دیں۔ انہوں نے کہا کہ فلورملز پر چھاپوں کے ذریعے خوف وہراس پھیلایا جارہا ہے ،بھتہ خوری کی جا رہی۔ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک طاہر نے کہا ہے کہ میانوالی میں راولپنڈی جانے والی پرمٹ شدہ گندم کی گاڑیوں سے 20 ہزار روپے لئے جا رہے ہیں۔فلورملز محکمہ خوراک کو فلمزسافٹ ویئر پر تمام تفصیلات فراہم کرتی ہیں ۔محکمہ خوراک اور اسسٹنٹ کمشنرز کے چھاپوں کے خلاف مل مالکان کا ہنگامی اجلاس آج بدھ کے روز طلب کیا گیا ہے جس میں صورتحال پر غور کے بعد احتجاجی حکمت عملی طے ہوگی۔ایسوسی ایشن کے سینئر رہنما عاصم رضا ملک نے کہا کہ حکومت مارکیٹ میں سپلائی چیک کرے ملز پر چھاپوں کا کوئی جواز نہیں ہے ۔ فلورملزنے سرکاری انتظامیہ کی جانب سے بلا جواز چیکنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آٹے کی سپلائی روکنے کا عندیہ دیدیا جبکہ محکمہ خوراک اور اسسٹنٹ کمشنرز کے چھاپوں کیخلاف فلور ملزمالکان کا ہنگامی اجلاس آج ( بدھ) کے روز طلب کر لیا گیا ۔

موضوعات:



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…