جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

بیرسٹر محمد علی سیف کی وزراء اور ایم پی ایز سے متعلق میڈیا پر بے بنیاد اور گمراہ کن خبروں کی تردید

datetime 1  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف نے خیبرپختونخوا کے وزراء اور ایم پی ایز سے متعلق میڈیا پر بے بنیاد اور گمراہ کن خبروں کی تردید کی ہے، اس سلسلے میںمنگل کو اپنے دفترسے بیان جاری

کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ لانگ مارچ کامیاب رہا اور خیبرپختونخوا کے تمام وزراء اور ایم پی ایز اس میں شریک رہے۔ پارٹی کی طرف سے کسی صوبائی وزیر یا ایم پی اے کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی طرف سے کارروائی کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان صوبائی رہنماؤں پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں۔ عمران خان کی کال پر لانگ مارچ پہلے بھی کامیاب رہا آئندہ بھی ہوگا۔ دوسری جانب مشیر وزیراعظم امیر مقام کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے معاون خصوصی بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ امیر مقام کب تک چور آقاؤں کی صفائیاں پیش کریں گے۔ عمران خان نے 126 دن دھرنا دے کر عوام کو جگایا جو ان چوروں کو ابھی تک ہضم نہیں ہو رہا. انہوں نے امیر مقام کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا کے متعلق بیان بازی سے ووٹ بینک نہیں بڑھے گا بلکہ عوام کے لیے کچھ کرنے سے عوامی اعتماد بڑھے گا 25 مئی کو ہونے والا لانگ مارچ کامیاب رہا، آئندہ لانگ مارچ کا لائحہ عمل طے کر دیا ہے جس سے حکمران جماعتوں پر لرزہ طاری ہے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ وفاقی حکومت نے آزادی مارچ کے شرکاء پر ظلم ڈھا کر اپنے مکروہ عزائم ظاہر کر دئیے ہیں لیکن اس دفعہ قائد عوام عمران خان نے حکمت عملی تیار کر رکھی ہے. انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے جس انداز سے نہتے احتجاج کرنے والوں پر ظلم ڈھایا، اس پر قانونی کارروائی کا سوچ رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…