بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

بارہ سالہ بچے کے اغوا کے بعد قتل کا جرم تین ملزمان کو دو دو بار سزائے موت کا حکم

datetime 31  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)انسداددہشت گردی عدالت نے بارہ سالہ بچے کے اغوا کے بعد قتل کا جرم ثابت ہونے پر تین ملزمان کو دو دو بار سزائے موت کا حکم دے دیا۔

منگل کوکراچی میں انسداد دہشتگردی عدالت میں بارہ سالہ بچے کے اغوا کے بعد قتل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تین ملزمان کو اغوا برائے تاوان اور قتل کے جرم میں دو دو بار سزائے موت کا حکم سنایا۔عدالت نے شواہد چھپانے کے جرم میں

تینوں ملزمان کو سات سال قید بامشقت کی سزا کے ساتھ ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان کو دو لاکھ روے فی کس مقتول کے ورثا کو ادا کرنے کا حکم بھی دیا۔

ملزمان میں شمشیر، سلمان اور عبدالستار شامل ہیں۔ تینوں ملزمان نے جنوری 2021 میں بلدیہ سعید آباد سے بارہ سالہ شاہد کو تاوان کے لئے اغوا کیا تھا۔

استغاثہ میں کہا گیا کہ ملزمان نے بچے کو قتل کرکے لاش کو جلا کر اسکیم 33 میں دفنا دی تھی۔

ملزم شمشیر بچے کا پڑوسی اور بچے کے والد کا دوست تھا۔ملزمان نے بچے کی رہائی کے لئے ایک کروڑ روپے تاوان مانگا تھا۔ ملزمان اور بچے کے والد کے درمیان 70 لاکھ روپے تاوان طے پایا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…