اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ترکی کے سب سے بڑے شہراستنبول میں مسلح افراد نے ایک محل پر فائرنگ کی ہے اور ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں ایک بم حملے میں آٹھ فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔استنبول کے گورنر کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ دولمہ باتچہ محل پر حملے کے بعد ایک دہشت گرد گروپ سے تعلق رکھنے والے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ان دونوں سے دستی بم اور ایک خودکار رائفل برآمد ہوئی ہے۔واضح رہے کہ اسی محل میں استنبول میں ترک وزیراعظم کے دفاتر قائم ہیں۔حملے میں کوئی شخص ہلاک ہوا ہے اور نہ کسی گروپ نے فوری طور پر اس کی ذمے داری قبول کی ہے۔ماضی میں بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے جنگجو دولمحہ باتچہ محل کو اپنے حملے میں نشانہ بنا چکے ہیں۔درایں اثناء کالعدم علاحدگی پسند گروپ کردستان ورکز پارٹی ( پی کے کے) سے تعلق رکھنے والے جنگجوو¿ں نے جنوب مشرقی صوبے سیرت میں ایک بم حملے میں آٹھ فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔بم ایک شاہراہ پر نصب کیا گیا تھا۔ترکی میں مشتبہ جنگجوو¿ں کے ان حملوں سے صرف ایک روز قبل وزیراعظم احمد داو¿د اوغلو نے مخلوط حکومت کے قیام کے لیے اپنی کوششیں ترک کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ملک میں قبل ازوقت نئے انتخابات کے انعقاد کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔احمد داو¿د اوغلو نے بدھ کو ٹیلی ویڑن سے نشر کی گئی تقریر میں کہا ہے کہ ”حکومت کی تشکیل میں ناکامی کے بعد اب ہمیں عوام کی منشاء کے مطابق کوئی حل تلاش کرنا ہوگا۔ہم تیزی سے نئے انتخابات کی جانب بڑھ رہے ہیں”۔استنبول میں محل پر حملے کے وقت احمد داو¿د اوغلو دارالحکومت انقرہ میں تھے اور انھیں دوران تقریر ہی حملے کی اطلاع ملی تھی لیکن انھوں نے اپنی تقریر روکی نہیں ہے۔نیٹو کے اتحادی ملک ترکی میں تشدد کے واقعات میں اضافے کے بعد سکیورٹی کی صورت حال روز بروز ابتر ہوتی جارہی ہے۔ترکی نے گذشتہ ماہ جنوب مشرقی علاقوں میں کرد جنگجوو¿ں اور داعش کے سکیورٹی فورسز پر حملوں کے بعد دہشت گردی کے خلاف جنگ کا اعلان کیا تھا۔اس کے لڑاکا طیارے شمالی عراق اور ملک کے اندر کرد جنگجوو¿ں کے ٹھکانوں اور شمالی شام میں داعش کے جنگجوو¿ں پر فضائی حملے کررہے ہیں اور ترکی نے امریکا کو داعش کے خلاف جنگ میں اپنے ہوائی اڈے استعمال کرنے کی بھی اجازت دے دی ہے۔ترک سکیورٹی فورسز نے مشتبہ جنگجوو¿ں کے خلاف کریک ڈاو¿ن بھی جاری رکھا ہوا ہے اور گذشتہ ایک ماہ کے دوران ڈھائی ہزار کے لگ بھگ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
استنبول میں محل پرحملہ ،جنوب مشرق میں بم دھماکا،8 فوجی ہلاک
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)
-
190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی درخواست پر فیصلہ سنادیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
بہت جلد پٹرول قیمتوں میں کمی کا عندیہ
-
سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں دینے کا نوٹیفکیشن جاری
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام : قرض حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر
-
راولپنڈی،ہوٹل میں متعدد بار زیادتی کے بعد خاتون حاملہ، پیدا ہونے والی بچی بھی چھین لی گئی
-
جمائمہ کے ’دوسرے شوہر کیمرون ‘کون ہیں؟ دونوں کی ملاقات کیسےہوئی؟ اہم تفصیلات منظرعام پر
-
چودھری پرویز الہٰی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں پر بول پڑے
-
معروف اداکار کی سیاسی جماعت بازی لے گئی
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
ٹرمپ نے اپنی اور کابینہ ممبرز کی نیم برہنہ تصویر پوسٹ کردی
-
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
-
اپریل میں بارشیں معمول سے زیادہ ریکارڈ، آئندہ 3ماہ کا موسمی آئوٹ لک بھی جاری



















































