پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

اقتدار سنبھالتے ہی نئے گورنر پنجاب کا دبنگ کارنامہ تحریک انصاف کو بڑا دھچکا لگ گیا

datetime 31  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پنجاب کی 8رکنی کابینہ نے پہلے مرحلے میں حلف اٹھالیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمٰن نے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے فوری بعد صوبائی کابینہ کے ارکان سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سید حسن مرتضیٰ

، خواجہ سلمان رفیق، رانا اقبال خان، ملک احمد خان اور سرداراویس خان لغاری شامل ہیں۔ عطاءاللہ تارڑکو مشیر داخلہ پنجاب، خواجہ سلمان رفیق کووزیر صحت اور سرداراویس خان لغاری کو وزیربلدیات کے قلمدان سونپے گئے ہیں، سید حسن مرتضیٰ سنیئر وزیرہونگے ۔ چوہدری بلال اصغر اور علی حیدر گیلانی بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ حمزہ شہباز نے 30 اپریل کو پنجاب کے 21 ویں وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا تھا تاہم ایک ماہ سے پنجاب کابینہ کا اعلان نہیں ہوسکا تھا۔واضح رہے کہ انجینئر محمد بلیغ الرحمان نے پنجاب کے گورنر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے بلیغ الرحمان سے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب گورنر ہائوس لاہورمیں منعقد ہوئی جس میں وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز ،ترجمان پنجاب حکومت عطا اللہ تارڑ،رانا مبشر اقبال، سمیع اللہ خان،خواجہ سلمان رفیق، سائرہ افضل تارڑ، میاں مرغوب احمد،اویس لغاری،مجتبیٰ شجاع الرحمان،بلال یاسین،علی پرویز ملک،غزالی سلیم بٹ،چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل، آئی جی پنجاب رائو سردار علی ،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل چوہدری جوادیعقوب سمیت دیگر سیاسی شخصیات اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی ۔ حلف اٹھانے کے بعد چیف جسٹس محمد امیر بھٹی اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو

عہدہ سنبھالنے پر مبارکباددی ۔حمزہ شہباز نے گورنر بلیغ الرحمان سے ملاقات بھی کی جس میں صوبے کی بہتری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری کے موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

لیڈیز پولیس ،ایلیٹ سمیت اینٹی رائیٹ فورس کے اہلکار وں کی کثیر تعداد گورنرہائوس کے باہر تعینات رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…