جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

اسلام آباد میں دوبارہ کنٹینرز رکھ دیے گئے

datetime 30  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ شب مختلف مقامات پر ایک بار پھر کنٹینرز رکھ دیے گئے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اسلام آباد میں راستے تو بند نہیں کیے گئے لیکن کنٹینروں کی آمد سے یہ واضح ہو گیا کہ وزیرداخلہ کی ہدایت کی روشنی میں وفاقی دارالحکومت کو محفوظ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ریڈ زون کے داخلی راستوں کے علاوہ اسلام آباد ایکسپریس وے پر بھی کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے عمران خان کو اس بار اٹک پل کراس نہ کرنے دینے کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ عمران خان ہیلی کاپٹر سے اسلام آباد آگئے تو الگ بات ہے، ورنہ اسے اٹک پل کراس کرنے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ڈی چوک آنے کی بڑی بڑھکیں لگارہے تھے لیکن وہ آئے نہیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ تحریک انصاف والے اس بار پوری تیاری کے ساتھ آئے، یہ خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کی فورس لے کر آئے تھے۔اْن کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ نے فورسز کا گھیرائوکر رکھا تھا۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ یہ حکومت، چیف جسٹس اور اداروں کو دھمکی دے رہے ہیں، کیا یہ بات کرنیکا طریقہ ہے؟انہوں نے کہا کہ یہ دھونس، بلیک میلنگ سے اپنی ٹرم پر لانا چاہتا ہے، دھمکی، گفتگو اور بلیک میلنگ کو تسلیم نہیں کرنا چاہیے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر ہم انہیں نہیں روکتے تو یہ لوگوں کے گھروں میں گھستے، یہ لوگ ریڈ زون میں داخل ہوتے تو وہاں آرمی موجود تھی، جانی نقصان ہوسکتا تھا۔اْن کا کہنا تھا کہ عدالت کے فیصلے سے پہلے اسلام آباد میں ان کے 10 لوگ تھے، یہ پرامن رہنے کا معاہدہ بھی کریں تو گارنٹی کون دے گا؟

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…