جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

پاک بھارت آبی تنازعات پر بات چیت کیلئے پاکستانی وفد بھارت پہنچ گیا

datetime 29  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پاک بھارت آبی تنازعات پر بات چیت کیلئے پاکستانی وفد بھارت پہنچ گیا۔انڈس واٹرکمشنر سید مہرعلی شاہ کی سربراہی میں 5 رکنی وفد واہگہ کے راستے بھارت پہنچا۔ واضح رہے کہ پاک بھارت آبی تنازعات پر بات چیت ’پیر ‘کو نئی دہلی میں ہوگی

اس ضمن میں انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ کی سربراہی میں 5 رکنی وفد بھارت چلا گیا ۔وفد میں ڈی جی محکمہ موسمیات، محکمہ آبپاشی ، نیسپاک اور وزارت خارجہ کے نمائندے شامل ہیں، آبی تنازع پر 2 روزہ مذاکرات (آج) پیرسے نئی دہلی میں ہوں گے۔انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں بھارت سے آنے والے دریائوں میں سیلاب کی پیشگی اطلاع پر بات ہوگی۔انڈس واٹر کمشنر نے کہا کہ اجلاس میں سالانہ رپورٹ فائنل کی جائے گی، دریائے سندھ پر چھوٹے پراجیکٹس ہیں، پاکستان کو دریائے چناب پر بھارت کے 3 بڑے پراجیکٹس پر اعتراض ہے، ان میں سے پاکل دل اور کیرو ہائیڈور پاور شامل ہیں۔مہر علی شاہ کا کہنا تھا کہ مارچ میں پاک بھارت انڈس واٹر کمشنر کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا تھا، پاک بھارت آبی مذاکرات کا 118 واں اجلاس نئی دہلی میں ہورہا ہے۔بھارت کی رو پر جاری کام پر پاکستانی اعتراض پر رپورٹ پیش کرے گا، وفد اجلاس میں شرکت کیلئے جارہا ہے جبکہ معائنہ کیلئے الگ وزٹ ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…