جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

استنبول سے ماسکو کی پرواز منزل کے قریب پہنچ کراچانک واپس موڑلی گئی

datetime 29  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (این این آئی)ترکی کے دارالحکومت استنبول سے ماسکو جانے والی پرواز منزل پر لینڈنگ سے کچھ دیر قبل بیلاروس کی فضائی حدود میں روک لی گئی جسے مبینہ طور پر فنی خرابی کی وجوہات کی بنا پر ماسکو کی بجائے لتھوانیا کے دارالحکومت ولنیئس سے اتار لیا گیا۔

میڈیارپورٹس میں بتایاگیاکہ فلائٹ ریڈار کے مطابق استنبول سے ماسکو کی ترکش ائیر لائن کی پرواز ٹی کے 413 لگ بھگ ساڑھے تین گھنٹے کا سفر طے کرکے بیلاروس کی فضائی حدود سے روس کی فضائی حدود میں داخل ہوئی اور طیارہ ماسکو ائیر پورٹ پر اترنے کے لیے اپروچ لے رہا تھا کہ طیارے میں مبینہ طور پر فنی خرابی پیدا ہوگئی۔ کنٹرول ٹاور کے رابطہ کرنے پر پائلٹ کو فضا میں ہی ہولڈ کرنے کا کہا گیا جس پر پائلٹ نے ائیر بس اے 321 طیارے کو بیلاروس کی فضائی حدود میں واپس لے جاکر چکر کاٹنا شروع کردیے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اپنے ہیڈکوارٹر سے ہدایت ملنے پر پائلٹ نے بیلا روس سے طیارے کا رخ لتھوانیا کی طرف موڑ دیا اور یوں پرواز کو لتھوانیا کے دارالحکومت ولنیئس اتارلیا گیا۔ طیارے میں 180 روسی شہری بھی سوار تھے جو ہنگامی بنیادوں پر بغیر ویزے کے لتھوانیا اترے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…