منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

معیشت کو چلانے کیلئے ہمیں بلائیں سب سمجھا دیں گے، شوکت ترین

datetime 28  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معیشت کو چلانے کیلئے ہمیں بلائیں سب سمجھا دیں گے، شوکت ترین

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ان کو سمجھ نہیں آرہی آگے کیسے جانا ہے معیشت کو چلانے کے لیے ہمیں بلائیں سب سمجھا دیں گے۔

ایک انٹرویومیں سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ان کے ہاتھ پاؤں پھولے ہوئے ہیں اس حکومت کے دو، دو وزیر خزانہ ہیں ایک یہاں اور دوسرا لندن میں ہے دونوں کی باتیں ایک دوسرے سے متصادم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا آئی ایم ایف سے سوا 2روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت بڑھانے پرمعاہدہ ہوا تھا یہ لوگ 7روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کا معاہدہ کرکے آگئے ہیں اب 7 روپے بجلی پر فی یونٹ بڑھنے سے عام آدمی کا کیا حال ہوگا۔

شوکت ترین نے کہا کہ ہم نے صرف 4 ماہ کیلئے روسی تیل سے ٹارگٹڈ سبسڈی دینی تھی انہوں نے جنرل دے دی ہے ،ہم روس سے تیل لینے کے بعد 42 روپے فی لیٹر سستا دیتے۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ پیٹرول پر30 روپے اضافے سے ہر چیز مہنگی ہوگی

اور مہنگائی کی وجہ سے شرح سود میں بھی مزید اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کے اردگرد کے لوگ انہیں غلط اعدادوشمار دیتے ہیں ان کوسمجھ آنی چاہیے مجموعی قرض کا 80فیصدنہیں لیاگیا قرض 18ٹریلین ضرور ہے پرمعیشت بھی 72 فیصد بڑھی اور ہماریدورکا قرض 64 فیصد تھا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…