کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا نے روس سے خام تیل حاصل کر لیا ہے، سری لنکا کو معاشی و سیاسی بحران کا شدید سامنا ہے، ملک میں اشیاء ضروریہ سمیت پٹرولیم مصنوعات کی شدید کمی ہے، اس طرح اب سری لنکا نے روس سے تیل حاصل کر لیا ہے۔ واضح رہے پاکستان میں تحریک انصاف نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ وہ روس سے سستا تیل خریدنے کا معاہدہ کر رہے تھے لیکن ایسا کچھ کرنے سے پہلے ان کی حکومت چلی گئی۔