منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

لانگ مارچ، پنجاب بھر سے پی ٹی آئی کے ڈیڑھ ہزار سے زائد افرادگرفتار، فہرست جاری

datetime 26  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے پیشِ نظر پنجاب بھر سے پی ٹی آئی کے 1 ہزار 756 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار افراد کی فہرست آئی جی پنجاب کے ڈی ایس پی لیگل نے تیارکی ہے جبکہ جیو نیوز نے تمام گرفتار افراد کی فہرست حاصل کرلی۔

ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے گرفتار 48 کارکنوں کی نظر بندی کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں جبکہ گرفتار افراد 7 روز کے لیے نظر بند ہوں گے۔اس کے علاوہ سیالکوٹ میں 200افراد کیخلاف مقدمہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان کے پتھراؤ سے پولیس اور رینجرز کے 7 جوان زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق زخمی جوانوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ، زخمی جوانوں میں پولیس کے طاہراقبال،راشد منہاس، ایف سی کے فیاض احمد،پنجاب پولیس کے 2 جوان جبکہ انہی زخمیوں میں رینجرز کے عاقب عثمان،شاکر بھی ہیں۔دوسری جانب ​سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے سرکاری و نجی املاک جلانے کے مقدمات پی ٹی آئء قیادت پر درج کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ فساد انتشار حملہ آوری لوٹ مار گھیراؤ جلاؤ ریاست کی رٹ چیلنج کرنے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پولیس گاڑیاں جلانا اور امن و امان قائم رکھنے کے زمہ داران پر حملے سیاسی جماعت کا رویہ نہیں غنڈہ گرد زینیت کی کارستانی ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد اور دیگر شہروں میں نجی بینکوں کو لوٹنے والوں کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ،سرکاری املاک کے نقصانات کا تخمینہ لگا کر رقوم پی ٹی آئی قیادت سے وصول کی جائے ،وصول شدہ رقوم متاثرین میں تقسیم کرکے ازالہ کیاجائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…