جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا گیا

datetime 26  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو خیبرپختونخوا حکومت کے وسائل مبینہ طور پر ذاتی استعمال میں لانے پر ایک مرتبہ پھر تنقید کا سامنا ہے اس سلسلے میں قومی ادارہ برائے احتساب (نیب) میں ان کے خلاف

معاملے کی تفتیش کرنے کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ درخواست خیبرپختونخوا صوبائی اسمبلی کی رکن ثوبیہ شاہ نے نیب خیبرپختونخوا ریجن میں شکایت دائر کی ہے۔درخواست میں انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان خیبرپختونخوا حکومت کے وسائل کو غلط استعمال کرنے اور وزیر اعلیٰ کے پی کے کا سرکاری ہیلی کاپٹر اپنے ذاتی استعمال میں لانے میں ملوث ہیں جس کی وجہ سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا ہے جو کہ نیب کے 1999 آرڈیننس کے تحت جرم ہے۔شکایت کنندہ نے کہا ہے کہ اس سے متعلق اگر کسی بھی دستاویزی ثبوت کی ضرورت ہوگی تو وہ بھی وقت کے ساتھ تفتیشی افسر کو فراہم کیا جائے گا۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان پہلے ہی اسی طرح کے ایک الزام کا سامنا کر رہے ہیں جو ان کے خلاف 2018 میں سامنے آیا تھا۔بعد میں عمران خان خیبرپختونخوا میں نیب کے دفتر میں بھی پیش ہوئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…