جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

سابق امریکی صدرجارج ڈبلیو بش کے قتل کی منصوبہ بندی کا انکشاف

datetime 25  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی جریدے نے انکشاف کیا ہے کہ داعش نے ڈالاس میں سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی میگزین نے کہا کہ انٹیلی جنس معلومات اور واٹس ایپ اکائونٹس کی نگرانی سے پتا چلا ہے کہ

داعش کی جانب سے بش کو قتل کرنے کے لیے حملہ جنگجوئوں کو امریکا منتقل کرنے کی کوشش کی تھی۔میگزین نے مزید کہا کہ بش پر قاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا ملزم 2020 سے امریکا میں ہے۔ اس نیامریکا میں پناہ کی درخواست کی تھی جس پر فیصلے کا انتظار کر رہا ہے۔ اس نے امریکی حکام کو بتایا کہ وہ بش جونیئر کو قتل کرنا چاہتا ہے کیونکہ بش کے ہاتھ بے گناہ عراقیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔میگزین نے ایف بی آئی کے ایک خفیہ ذریعے کے ساتھ بات چیت میں مشتبہ شخص کے حوالے سے کہا کہ وہ چار عراقی باشندوں کو عراق، ترکی، مصر اور ڈنمارک کے راستے امریکا لانے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ اس نے دعوی کیا کہ ان چاروں میں سے ایک کے پاس اسلحہ تھا۔ایف بی آئی کے مطابق امریکا میں موجود داعش کا شدت پسند نام نہاد آئی ایس آئی ایس کے وزیر خزانہ کا سیکرٹری تھا۔میگزین نے بیورو آف انویسٹی گیشن کے حوالے سے بتایا کہ مشتبہ شخص نے چاروں افراد کو عراق میں بعث پارٹی کے سابق ارکان قرار دیا جو موجودہ عراقی حکومت سے متفق نہیں تھے اور سیاسی جلاوطن تھے۔میگزین کے مطابق مشتبہ شخص نے کہا کہ وہ ایک سابق عراقی جنرل کو بھی تلاش کرنا چاہتا ہے اوراسے قتل کرنا چاہتا ہے۔ اس کا جواز یہ تھا کہ اس شخص نے عراق میں جنگ کے دوران امریکی افواج کی مدد کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں یقین ہے کہ عراقی جنرل امریکا میں غلط شناخت کے تحت رہ رہا ہے۔بش نے سنہ 2009 میں دفتر چھوڑا اور ٹیکساس واپس آئے جہاں انہوں نے کرافورڈ میں ایک گھر خریدا۔ انہوں نے فیصلہ کن نکات کے عنوان سے اپنی یادداشتیں لکھیں۔ انہوں نے 2013 میں اپنی صدارتی لائبریری کھولی۔ان کی صدارت نے انہیں 2000 اور 2010 کے آخر میں شائع ہونے والے سروے میں بدترین دور صدارت میں شامل کیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…