اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )جنرل حمید گل کی ملک کے لیے خدمات بے شمار ہیں انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، ایم کیو ایم سے جلد دوبارہ مذاکرات کریں گے ، جمعیت علماءاسلام ( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ اگر رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ نہ ہوتا تو آج ایم کیو ایم اور حکومت کے درمیان مذاکرات ہورہے ہوتے لیکن اب ان کی صحت یابی کے بعد ہی ایم کیو ایم کے ارکان اسلام آباد آئیں گے جہاں ان سے مزید مذاکرات کریں گے ، 100فیصد پر امید ہیں کہ ایم کیو ایم استعفےٰ واپس لے گی ، انہوں نے کہا کہ وہ کراچی آپریشن کے خلاف نہیں ہیں ، ایم کیو ایم کے رہنماﺅں نے استعفوں کے معاملے میں بات چیت پر رضامندی کا اظہار کیا ہے ، واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمن نے حکومت کی جانب سے بطو ر ثالثی وضمانتی نائن زیر و جاکر ایم کیو ایم کے رہنماﺅں سے استعفے واپس لینے کیلئے مذاکرات کیے تھے لیکن اسی روز متحدہ کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے کے بعد مذاکرات عملی طور پر طعطل کا شکار ہوگئے تھے ، ایم کیو ایم کے رہنماﺅں نے رشید گوڈیل کی صحت یابی کے بعد مزید مذاکرات کا عندیہ دیا تھا