جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

الیکشن کی تاریخ ملنے تک پیچھے نہیں ہٹیں گے ،حالات سری لنکا سے بھی زیادہ خوفناک ہوسکتے ہیں، عمران خان

datetime 24  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہاہے کہ الیکشن کی تاریخ ملنے تک پیچھے نہیں ہٹیں گے ،حالات سری لنکا سے بھی زیادہ خوفناک ہوسکتے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ہم الیکشن کی تاریخ ملنے تک پیچھے نہیں ہٹیں گے،

تحریک جاری رہے گی عوام سے کہتا ہوں کہ خوف کی زنجیریں توڑیں خوف غلام بنا دیتا ہے، جو لوگ ایمان لے آتے ہیں اللہ ان کا خوف دورکردیتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ (آج) بدھ کو خود خیبرپختونخوا سے مارچ کی قیادت کرونگا،عوام کا سمندرمیرے ساتھ ہوگا ان لوگوں کو نہیں معلوم عوام کے سیلاب کو یہ نہیں روک سکیں گے، جو بھی عوام کے اس سمندرکو روکنے کی کوشش کریگا وہ بہہ جائیگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس اخلاقی قوت نہیں جسمانی قوت کا استعمال کررہی ہے، یہ پرانے حربے استعمال کررہی ہیں، یہ سمجھ رہے ہیں راستے بند کرکے لوگوں کوروک لیں گے۔عمران خان نے کہا کہ یہ کوئی سیاسی موومنٹ نہیں پاکستان میں انقلاب آرہا ہے ،کے پی سے نکلوں گاعوام کے سمندر کے سامنے کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جو آگے حالات دیکھ رہا ہوں سری لنکا سے بھی زیادہ خوفناک ہوسکتے ہیں، پاکستان کی آبادی 22 کروڑ ہے جبکہ سری لنکا کی آبادی بہت کم ہے لیکن اب ہماری قوم بیدار ہوچکی ہے، قوم میں خود داری جاگی ہے، کسی کوتوقع نہیں تھی کہ قوم اس طرح بیدارہوگی خودداری جاگے گی۔عمران خان نے کہا کہ کابینہ میں60فیصدلوگ ضمانت پربیٹھے ہیں،کوئی قاتل توکوئی منشیات فروش ہے، یہ لوگ حکومت میں آئے ہی اپنے کیسزختم کرانے اورچوری کاپیسہ بچانے کیلئے ہیں، الیکشن جلدی کال ہوجائیںگی توان کے کیسزجاری رہیں گے،

ان کی کوشش ہے کہ کسی طرح ان کے کیسزختم ہوں پھرالیکشن ہوں۔انہوں نے کہا کہ جوحرکتیں یہ کررہے ہیں اپنی سیاسی قبریں کھودرہے ہیں، رات کی تاریکی میں دیوارپھلانگ کرلوگوں کے گھروں میں گئے، فوجی کے گھرچھاپہ ماراگیااس کی جواں سالہ بیٹی رورہی ہے ویڈیوموجودہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ رات کی تاریخ میں میرے گھرمیں کوئی کودیکاتودفاع میں کچھ بھی کرونگا۔عمران خان نے کہا کہ پولیس اہلکارکے جاں بحق ہونے پراہل خانہ سے ہمدردی ہے، پولیس کوجس نے حکم دیا ہے اس کیخلاف کارروائی کرنی چاہیے،کون ساجرم کیاجواس طرح رات کی تاریکی میں چھاپے مارے جارہے ہیں ،ان کے احتجاج کو ہم نے نہیں روکا ،احتجاج ہمارا آئینی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…