اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت دینے کے معاملے پر پی ٹی آئی کی قیادت سے تحریری طور پر پْرامن رہنے کی یقین دہانی لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں احتجاج کی مشروط اجازت دینے پر غور کیا ہے۔ذرائع یک مطابق احتجاج کی اجازت کیلئے سخت شرائط کے ساتھ تحریری یقین دہانیاں بھی لی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق عمران خان، فواد چوہدری اور شیخ رشید کے بیانات کو حوالے کے طور پر اکٹھا کیا گیا ہے۔