اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اور رہنما پیپلزپارٹی قادر پٹیل نے کہاہے کہ عمران خان کیسا لیڈر ہے گرفتار کے خوف سے پشاور بھاگ گئے ۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ دو پولیس اہلکاروں کو دیکھ کر دیوار پھلانگ کر بھاگنے والا لیڈر نہیں ہو سکتا۔ انہوںنے کہاکہ کیا عمران خان کی اپنی فیملی اور بچے بھی ان کے ساتھ ہونگے، نیازی صاحب اپنے بچوں کو دو گھنٹے دھوپ میں کھڑا کر کے دکھائیں۔ قادر پٹیل نے عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ سیاستدان اور سیاسی کارکن جیل سے نہیں ڈرتے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ابھی کسی پولیس والے نے عمران خان کا زور سے بازو نہیں پکڑا ان کی چیخیں نکل گئی ہیں۔