لاہور( این این آئی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے رکن قومی اسمبلی ہونے کا دعویٰ کر دیا ۔ حماد اظہر نے پولیس چھاپے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا استعفیٰ ابھی تک قبول نہیں ہوا ،میں ابھی تک رکن اسمبلی ہوں، سابق وزیر اور نیشنل سکیورٹی کا ممبر رہ چکا ہوں ،اگر میرے گھر پر چھاپہ مارا جا سکتا ہے تو عام آدمی کے ساتھ کیا ہوگا،میرے گھر پر چھاپہ آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔