جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

چھاپے کے دوران فائرنگ سے شہید ہونے والاکانسٹیبل احمد کمال کب بھرتی ہوا تھا ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 24  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)ماڈل ٹائون کے علاقے میں سیاسی رہنما کے گھر پر چھاپے کے دوران فائرنگ سے شہید ہونے والاکانسٹیبل احمد کمال 2007 میں بھرتی ہوا تھا ۔کانسٹیبل کمال احمد گرین ٹائون کا رہائشی اور پانچ بچوں کا باپ تھا۔کانسٹیبل کمال احمد تھانہ ماڈل ٹائون میں تعینات تھا۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے لاہور میں فرض کی ادائیگی کے دوران فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے ،وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کانسٹیبل کی شہادت پر سوگوار خاندان سے گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتا ہوں،غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی ہے۔شہید کانسٹیبل نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلندرتبہ پایا،شہید کانسٹیبل کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں،غم کی گھڑی میں شہید کانسٹیبل کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔حمزہ شہباز نے ہدایت کی کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔ قبل ازیںلاہور پولیس نے تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریوں کے لئے کریک ڈائون کے دوران پیپلزپارٹی کے کارکنان کو بھی گرفتار کر لیا ۔ شفیق آباد پولیس نے پیپلزپارٹی کے پی پی 150سے ٹکٹ ہولڈر منشا ء پرنس کے گھر پر چھاپہ مارااور ان کے دو بیٹوں وقاص منشا اور غلام مجتبیٰ کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس موقع پر والدہ کہتی رہی کہ ہمارا نسلوں سے پیپلز پارٹی سے تعلق ہے لیکن پولیس اس کے باوجود گرفتار کر کے تھانے لے گئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…