مکوآنہ (این این آئی )پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلبائ� و طالبات کو نئے سلیبس کے حوالے سے کتب کی فراہمی میں ناکامی کے بعد سرکاری سکولوں کی انتظامیہ نے زیر تعلیم بچوں کو پرانی کتابوں سے چھٹیوں کا کام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ اس مقصد کے لئے سرکاری سکولوں کے اساتذہ نے سکولوں کے سالانہ امتحانات میں پاس ہونے والے طالبہ و طالبات سے ان کے زیر استعمال کتابیں لے کر نئے بچوں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے نئے نصاب کے مطابق درسی کتب مکمل طور پر شائع نہ ہوسکی جبکہ فیصل آباد سمیت صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے 6لاکھ بچے اب پرانی کتابوں سے ہی کام چلائیں گے