جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

کراچی اور لاہور میں پی ٹی آئی اراکین اسمبلیوں کے گھروں پر چھاپے ایک ایم این اے گرفتار

datetime 24  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی اور لاہور میں پولیس کے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے گھروں پر چھاپے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق علی زیدی کے ترجمان کا کہنا ہےکہ کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ سادہ لباس اہلکاروں نے شہزاد قریشی کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم شہزاد قریشی گھر پر موجود نہیں تھے۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی شاہنواز جدون کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے۔شاہنواز جدون کے بھائی عبدالرحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس چھاپے کے وقت شاہنواز جدون گھر پر نہیں تھے، پولیس مجھے لے گئی اور پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا۔اس کے علاوہ پولیس نے سہراب گوٹھ سے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی سیف الرحمان کو گرفتار کرلیا۔علاوہ ازیں لاہور میں پی ٹی آئی یوتھ کے رہنما حافظ تنویر کے گھر پر بھی چھاپہ مارا۔پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہےکہ چھاپے کے وقت حافظ تنویر انصاری گھر پر نہیں تھے جس کے باعث پولیس واپس چلی گئی۔دوسری جانب تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد صوبوں سے پولیس اور ایف سی کی نفری اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئی۔ذرائع کے مطابق ایف سی کے 1500 اہلکار اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جبکہ پنجاب پولیس سے بھی 300 اہلکار وفاقی دارالحکومت پہنچے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…