جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

عمران خان اس وقت سب سے بڑا جھوٹا اور کرپٹ شخص ہے ،راجہ ریاض

datetime 23  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ عمران خان اس وقت سب سے بڑا جھوٹا اور کرپٹ شخص ہے ،عمران خان نے پہلے بھی لوگوں سے فراڈ کیا اور ابھی فتنہ برپا کرنے کیلئے اسلام آباد آرہا ہے ،اس فتنے کو روکنے کے لئے حکومت کو سخت سے سخت اقدام کرنا ہوگا

،سول سوسائٹی، میڈیا سے ڈر کی وجہ سے سخت اقدام سے نہ ہچکچائیں ورنہ حکومت نہیں چلے گی ،اس فراڈئیے کے خلاف حکومت و اپوزیشن کو اکٹھا ہونا ہوگا،حکومت جو اچھا کام کرے گی اس کی حمایت کریں گے جو غلط کام کرے گا اس کی مخالفت کرینگے۔ پیر کو ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں شروع ہو اتو غوث بخش مہر نے کورم کی نشاندہی کردی۔ ارکان کی گنتی کے بعد کورم پورا نہ ہواجس کے بعد اجلاس کی کارروائی کورم پورا ہونے تک ملتوی کر دیاگیا کورم پورا ہونے پر قومی اسمبلی کا اجلاس دوبارا شروع ہوا تو اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ میں اپوزیشن جماعتوں اور پورے پارلیمان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،۔کوشش کروں گا کہ اپوزیشن لیڈر کے فرائض بھرپور انداز میں ادا کروں ۔ انہوںنے کہاکہ 2018ء میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہوکر آئے تھے،ہم اڑھائی سال سے فرح گوگی کی حکومت، بزدار کی کرپشن اور وفاقی وزرا کی کرپشن کے خلاف آواز اٹھائی،چار سال میں اس ملک کا بیڑہ غرق کردیا گیا، کرپشن کی انتہا کردی گئی ،ایک کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دیا گیا، ایک بچے کو بھی برسر روزگار نہیں کیا گیا ،آج جس جگہ میں کھڑا ہوں، یہان عمران خان کو کھڑا ہونا چاہیے تھا مگر وہ خود چھپ گئے، ہیلی کاپٹر پر 12 بجے آتے اور چار بجے گھر چلے جاتے۔

انہوںنے کہاکہ جو کچھ آج ہورہا ہے اس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے ،دراصل اس کی اصل ذمہ داری عمران اینڈ کمپنی اور فرح گوگی حکومت پر عائد ہوتی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ ہم نے تحریک عدم اعتماد میں ووٹ کاسٹ نہیں کیا گیا مگر ہمارے خلاف جھوٹا ریفرنس دائر کردیا گیا ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان اس وقت سب سے بڑا جھوٹا اور کرپٹ شخص ہے ۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان نے پہلے بھی لوگوں سے فراڈ کیا اور ابھی فتنہ برپا کرنے کیلئے اسلام آباد آرہا ہے ،اس فتنے کو روکنے کے لئے حکومت کو سخت سے سخت اقدام کرنا ہوگا ۔

انہوںنے کہاکہ یہ سول سوسائٹی، میڈیا سے ڈر کی وجہ سے سخت اقدام سے نہ ہچکچائیں ورنہ حکومت نہیں چلے گی ،اس فراڈئیے کے خلاف حکومت و اپوزیشن کو اکٹھا ہونا ہوگا ،

حکومت جو اچھا کام کرے گی اس کی حمایت کریں گے جو غلط کام کرے گا اس کی مخالفت کرینگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…