جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

سندھ میں بھی نئے گورنر کی تقرری پر صدر اور وزیراعظم کے درمیان تنازع کھڑا ہوگیا

datetime 23  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پنجاب کے بعد سندھ میں بھی نئے گورنر کی تقرری پر بھی صدر مملکت اور وزیر اعظم کے درمیان تنازع پیدا ہوگیا ہے۔صدر مملکت نے وزیراعظم کی جانب سے گورنر سندھ کے عہدے پر متحدہ قومی موومنٹ کی سینئر رہنما نسرین جلیل کی تقرری کے لیے بھیجی گئی،

سمری پر عمل درآمد عارضی طور پر روک دیا یے جبکہ اس معاملے پر ایوان صدر نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے اور اس وجہ سے سندھ میں نئے گورنر کی تقرری التوا کا شکار ہے۔وفاقی کابینہ کے ایک وزیر نے نام ظاہر نہ کی شرط پر بتایا کہ مختلف جماعتوں کی وفاقی حکومت کی تشکیل سے قبل مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان میں سیاسی مذاکرات میں طے ہوا تھا کہ سندھ میں گورنر کا عہدہ متحدہ قومی موومنٹ کو دیا جائے گا۔ وفاقی حکومت کی تشکیل کے بعد ایم کیوایم پاکستان نے مشاورت کرکے پارٹی کی سینئر رہنما نسرین جلیل کا نام گورنر سندھ کے لیے وزیراعظم کو بھیجا۔ وزیراعظم نے آئینی طور پر سمری مرتب کرکے ایوان صدر کو بھیجی۔ یہ سمری مئی کے دوسرے ہفتہ کے اوائل میں گئی۔ اس سمری میں وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت نے نسرین جلیل کو گورنر سندھ نامزد کیا ہے۔ صدر مملکت اس سمری کو منظور کریں۔ اس سمری کو بھیجے 10 روز سے زائد گزرچکے ہیں لیکن صدر مملکت نے اس سمری کو تاحال منظور نہیں کیا ہے اور نہ ہی اس پر کوئی آئینی اعتراض سامنے آیا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ صدر مملکت وزیراعظم کی جانب سے آئینی طور بھیجی گئی سمریوں میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں، اس وجہ سے وفاق امور متاثر ہورہے ہیں، گورنر پنجاب کیمعاملے کی طرح گورنر سندھ کی تقرری پر بھی صدر مملکت تاخیر کررہے ہیں، اس لیے نسرین جلیل تاحال گورنر سندھ نہیں بن سکی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…