بہاولنگر(این این آئی)شوگر ملز روڈ پر دکانداروں نے اپنی عدالت لگا لی چوری کے الزام میں غریب آدمی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا‘دکانداروں نے محنت کش کو رسیوں سے باندھ کر اپنی عدالت لگا لی غریب آدمی کی منت سماجت پر بھی دکانداروں کو ترس نہ آیا۔دکاندار مبینہ چور کو رسیوں سے باندھ کر شوگر ملز روڈ پر گھماتے رہے مذکورہ واقعہ تھانہ سٹی بی ڈویڑن چشتیاں کے علاقہ میں پیش آیا۔