جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

عمران خان نے چیئرمین نیب کو فون کر کے دوستوں کے کیسز بند کروائے عون چوہدری کا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 23  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی اور عمران خان کے قریبی ساتھی عون چوہدری نے بتایا کہ آپ اپنے دوستوں کے ایسے فون کرسکتے ہیں کہ ان کے کیس بند کرادئیے جائیں تب آپ کے اصول کہاں جاتے ہیں ، عمران نے چیئرمین نیب کو فون کرکے کئی دوستوں کے کیسز بند کروائے ، انہوں نے بتایا

کہ خان صاحب خود اپنی نجی محفلوں میں بیٹھ کر کہتے تھے کہ پرویز خٹک کو اس لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نہیں بنایا کہ وہ میری بات نہیں مانتا تھا، جہانگیر ترین اور علیم خان کی ٹیم دھرنے میں لائٹنگ سے لیکر ٹرانسپورٹ تک کے معاملات سنبھالتی تھی، انہوں نے بتایا کہ بطور وزیراعلیٰ میں سمجھتا ہوں پرویز خٹک بڑے باشعور سیاسی بصیرت رکھنے والے سیاستدان ہیں۔عون چوہدری نے بتایا کہ پرویز خٹک کو جو سیاسی بصیرت سے سمجھ آتی تھی وہ وہ کرتے تھے اس کا انہیں فائدہ ہوتا تھا، پی ٹی آئی کو بھی فائدہ ہوتا تھا ،انہوں نے اتحادی حکومت زبردست طریقے سےچلائی ، پی ٹی آئی کے سابق رہنما عون چوہدری نے بتایا کہ عمران خان ایک کمزور شخص کو لانا چاہتے تھے جو ان کی بات مانیں، عون چوہدری نے بتایا کہ ترین سے میرا صرف سیاسی تعلق نہیں ہے ان سے فیملی تعلق ہے، ان کی بیگم کو میں والدہ کا درجہ دیتا ہوں، وہ میری ماں کی طرح ہیں اور ان سے بچوں کی طرح میرا ان کا ایک رشتہ ہے یہ ایسے رشتے ہوتے ہیں جو سیاست سے بالاتر ہوتے ہیں، جہاں ایسے رشتے ہوں وہاں سیاست کو کچھ نہیں سمجھتا ،جو ترین کے ساتھ کیا ہے اور جو ترین صاحب کی خدمات ہیں پارٹی کے لیے دھرنے سے لے کر حکومت کو بنانے کے وقت تک حکومت ریفارم کی ایک ایک ایم این اے ایم پی اے کو بلا کر مرکز میں بھی حکومت بنائی صوبے میں بھی بنائی اور انہوں نے ان کے بچوں تک پر ایف آئی آرکاٹی۔

ایک سوال کے جواب میں عون چوہدری نے بتایا کہ جہانگیر ترین نے جہاز کا کرایہ کبھی نہیں لیا ، بات آپ کے جذبے لگاؤ کی ہے جس لگاؤ سے ،انہوں نے بتایا کہ دھرنے کے معاملات میں بھی جہانگیر ترین شریک رہتے تھے ، جہاں تک وہ کرسکتے تھے کرتے تھے ،، ترین نے ایک ایک سڑک کے معاملات صفائی کے معاملات کھانے کے معاملات ٹیم بنائی، ٹرانسپورٹ بنائی ساؤنڈ سسٹم لائٹ سسٹم علیم خان کی ٹیم سب نے مل کر کام کیا ہے۔

سلیم صافی کے سوال کے جہانگیر ترین نے کمایا بھی بہت ہے کے جواب میں عون چوہدری نے کہا کہ یہ نامناسب بات ہے آخر میں یہ کہہ دیں کہ کاروباری فائدے کے لیے ان کا ساتھ دیا جب آپ کو کاروباری فائدے نظر نہیں آتے تھے، جب ان کا جہاز ٹیکسی کی طرح استعمال کرتے تھے، جب آپ نے جوڈیشل کمیشن میں ہر ٹیم تیار کی ایک ایک وکیل کی ٹیم وہ تیار کرتے تھے، پارٹی کو آرگنائز وہ کرتے تھے آج آپ نے بڑی چھوٹی بات کر دی۔

علیم خان نے اپنی زمین ریگولائز کرانی تھی علیم خان تو آپ کی پارٹی میں آنے سے پہلے کا سوسائٹی میں کام کر رہا ہے ،اگر وہ اتنا بدنام تھا برا تھا آپ نہ لیتے پارٹی میں آپ نے اپنی پارٹی کے جلسے آرگنائز کرائے، کام بھی کرائے کون سا ایسا کام ایسا الیکشن ہے جس میں علیم خان نے سپورٹ نہیں کی فنانشلی سپورٹ کیا میں گواہ ہوں، لاہور کا الیکشن آپ کا الیکشن آپ کی سیٹ کا الیکشن آپ نے اس کو ٹکٹ بھی نہیں دیا، 2018 میں آپ نے بزدار کیوں کہ آپ کو حکم آیا ،ایک سوال کہ کیا یہ بات درست ہے علیم خان کو عمران خان نے اندر کروایا تھا کے جواب میں عون چوہدری نے کہا کہ یہ بات میں نہیں کہتا باقی لوگ بہت کہتے ہیں اور یہ بھی کہتے ہیں کہ علیم خان بے قصور تھے ان کا قصور یہ تھا کہ وہ وزارت اعلیٰ کے امیدوار تھے اس لیے یہ سلوک ہوا،میزبان سلیم صافی نے سوال کیا کہ ابھی کہہ رہے ہیں نیب کو کوئی اور چلا رہا تھا چیئرمین نیب کو تو انہوں نے بھی بلیک میل کیا، اس کے جواب میں عون چوہدری نے کہا کہ آپ اپنے دوستوں کے ایسے فون کرسکتے ہیں کہ ان کے کیس بند کرادئیے جائیں تب آپ کے اصول کہاں جاتے ہیں،میزبان سلیم صافی نے سوال کیا کہ کس دوست کے لیے فون کیا ،عون چوہدری نے بتایا کہ ایک دوست نہیں کئی مہربان دوستوں کے لیے فون کر کے کیسز بند کروائے گئے ۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…