جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

آئی ایم ایف سے قرضہ نہ ملنے سے ملک دیوالیہ ہوجائے گا،تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 21  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ سیاسی واقتصادی عدم استحکام کا مہلک مجموعہ ملک کوتباہ کررہا ہے۔ آئی ایم ایف کا قرضہ نہ ملنے سے ملک دیوالیہ ہوجائے گا۔ چند ماہ کے لئے اقتدارمیں آنے والی حکومت یا نگران حکومت ملک کونہیں بچا سکتی۔

ملک کوبچانے کے لئے سیاسی استحکام ضروری ہے جس کے لئے موجودہ حکمران کولیشن کو مشکل فیصلوں کے لئے ماحول فراہم کرنا ضروری ہے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ لٹانے کی پالیسی کا خاتمہ، ٹیکس مراعات کی واپسی، نقصان میں چلنے والے اداروں کی فروخت، بجلی کے شعبہ میں اصلاحات، غیرترقیاتی اخراجات میں کمی، اشرافیہ پروری کا مکمل خاتمہ، درآمدات پرکنٹرول اور آئی ایم ایف سے قرضہ کا حصول نہایت اہم معاملات ہیں جنھیں حل کرنا ضروری ہے۔ اس وقت تیل درآمد کرنے والے ممالک میں پاکستان واحد ملک ہے جو پٹرول پر 45 روپے اور ڈیزل پر 80 روپے سبسڈی دے رہا ہے جس کا مجموعی حجم دفاعی بجٹ کے برابرہے جوحیران کن ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ مسلسل گررہی ہے، روپے کے زوال میں غیرمعمولی تیزی آگئی ہے مگر ڈالر مہنگا ہونے سے بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے ریمیٹنس اورایکسپورٹس میں خاطر خواہ اضافے کے امکانات بھی موجود ہیں جبکہ امپورٹس مہنگی ہونے سے کسٹم ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس کی مد میں تقریبا تین سوارب روپے کا اضافی ٹیکس بھی وصول ہوگا جس سے کم آمدنی والے لوگوں کے لئے ٹارگٹڈ سبسڈی کا مکینیزم بنایا جائے اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقوم میں اضافہ کرنے پر بھی غور کیا جائے۔ میاں زاہد حسین نے مذید کہا کہ

سابقہ حکومت نے 2018 میں آئی ایم ایف کے پروگرام میں تاخیر کرکے اور خراب گورننس سے معیشت کوناقابل تلافی نقصان پہنچایا تھا مگرسابقہ حکومت کے فیصلوں کے وقت ملک میں سیاسی عدم استحکام نہ تھا۔ سابقہ حکومت کواپوزیشن اوراقتصادی ماہرین کی جانب سے نا تجربہ کارکہا جاتا ہے مگراب تجربہ کارحکومت کا امتحان ہے مگر اسے کام نہیں کرنے دیا جا رہا اوراس کے سرپرفوری الیکشن کی تلوارلٹکا دی گئی ہے۔ مقتدرحلقوں کویہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ جوحکومت چند ماہ کی مہمان ہووہ سخت فیصلے کرکے عوام کے سامنے اپنی ساکھ کوکیوں مجروح کرے گی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…