برٹش کولمبیا(نیوز ڈیسک)84 برس کی ڈیلیا وسچر نے یونیورسٹی میںداخلہ لے لیا۔انہوںنے برٹش کولمبیا کی سائمن فریزر یونیورسٹی ( ایس ایف یو) میں داخلہ لیا ہے۔ علم حاصل کرنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی ہے یہ ڈیلیا نے ثابت کردیا ہے۔انہوںنے سقراط اور ارسطو کوپڑھنے کے لئے یونیورسٹی کی55 پلس کیٹیگری میں داخلہ لیا ہے۔ یہ لبرل آرٹس پروگرام ہیں جس میںا نہوںنے داخلہ لیا ہے۔ان کی کلاسز جلد ہی شروع ہوجائیںگی۔ اس پروگرام کے کورآرڈی نیٹر چارلس کیرول کاکہنا ہے کہ لگ بھگ3070 سے زائدلوگوںنے اس پروگرام میں رجسٹریشن کرائی ہے۔ گذشتہ پانچ برسوںکے مقابلے میں اس شرح میں لگ بھگ پندرہ فی صد اضافہ ہوا ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ سیکھنے اور پڑھنے کی کوئی عمر نہیںہوتی لیکن اس کے لئے شوق ہونا چاہئے۔ کیرول کاکہنا ہے کہ تعلیم انسان کا ذہن کھولتی ہے اور اس میںسوچنے سمجھنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں