منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مریم نواز کے بارے میں نامناسب تبصرہ پر سوشل میڈیا صارفین نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

datetime 20  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بارے میں نامناسب تبصرہ پر سوشل میڈیا صارفین نے چیئر مین پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ جمعہ کو ملتان میں جلسہ عام سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ مجھے کسی نے سوشل میڈیا پر مریم نواز کی تقریر بھیجی،

جس میں مریم نواز نے اتنی دفعہ اور اس جذبے سے اور اس جنون سے میرا نام لیا کہ میں اس کو کہنا چاہتا ہوں کہ مریم دیکھو تھوڑا دھیان کرو تمہارا خاوند ہی ناراض نہ ہوجائے جس طرح تم بار بار میرا نام لیتی ہو۔ایک خاتون کے بارے میں غیر اخلاقی تبصرہ کر نے پر پی ٹی آئی کے چیئر مین کو سوشل صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔ صارفین کہنا تھا کہ سیاسی مخالفت اور سیاسی بیان بازی تو درست ہے لیکن ایک خاتون رہنما کے بارے میں غیر مناسب اور غیر اخلاقی گفتگو عمران خان کو زیب نہیں دیتی۔واضح رہے کہ عمران خان نے ملتان میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے ملک کی فکر نہ ہو تو ان کو مزید حکومت میں رہنے دوں، یہ جتنی دیرحکومت میں رہیں گے اتنا ہی ذلیل ہوں گے، جنہوں نے سازش میں ساتھ دیا وہ بھی ذلیل ہوں گے، ملک کا دیوالیہ نکل رہا ہے روپے کی قدر گرنے سے ہر چیز مہنگی ہو گی، اگرہم سیاست کا سوچتے تو ان کو مزید چلنے دیتے، ہمیں پتا ہے جتنی زیادہ یہ حکومت کریں گے، یہ پاکستان کو سری لنکا والی صورتحال کی طرف لیکرجارہے ہیں، جلدی سے جلدی الیکشن کی تاریخ دواوراسمبلیوں کوتحلیل کرو۔تحریک انصاف کے چیئر مین نے کہا کہ سوشل میڈیا پرکسی نے مجھے مریم نوازکی تقریربھیجی، مریم نے تقریر میں اتنی دفعہ جذبے اور جنون سے اتنی بار میرا نام لیا، لیگی نائب صدر جتنی دفعہ میرا نام لیتی ہو کہیں تمہارا خاوند ناراض نہ ہو جائے۔

انہوں نے کہاکہ ہمیشہ سوچتا ہوں ان کو اتنا زیادہ مجھ پرغصہ کیوں ہے، ان کے چچا، بھائیوں کو مجھ پر اتنا غصہ کیوں، ان کے سارے کیسز تو پیپلزپارٹی دور کے بنے ہوئے ہیں، شہبازشریف مقصود چپڑاسی کیس کے علاوہ باقی سب پرانے کیس ہے، مجھ پر اتنا غصہ کیا کیس معاف نہیں کرتا۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ مہذب معاشروں میں سب کیلئے قانون یکساں ہوتا ہے، جوقوم بڑے ڈاکوؤں کو نہ پکڑے وہ قوم تباہ ہو جاتی ہے، ہمارا المیہ یہ ہے بڑے ڈاکوایوانوں میں اورچھوٹے چورجیل جاتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ مشرف دور میں آزاد عدلیہ کیلئے باہرنکلا تو 8 دن جیل میں گزارے، جیل میں کوئی طاقتور ڈاکو نظر نہیں آیا، جب قومی اسمبلی میں جاتا تھا وہاں بڑے مجرم، ڈاکو نظر آتے تھے، سوئٹرزلینڈ جیسا ملک دنیا کا امیر ترین ملک ہے، سوئٹرزلینڈ کا انصاف کا نظام چوروں کو جیل میں ڈالتا ہے۔ عمران خان نے کہاکہ شہباز شریف اوراسکے بیٹے نے 16 ارب ملازمین کے اکاؤنٹس میں بھجوائے، شہبازشریف اوراسکے بیٹے کو جب سزا ہونی تھی جنہوں نے سازش کی اسکو ملک کا وزیراعظم اور بیٹے کو وزیراعلیٰ بنا دیا، کیا اللہ کی برکت اس ملک میں آسکتی ہے جہاں غریب کوجیل میں ڈال دیا جائے، اس ملک کا کوئی مستقبل نہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…