اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

جو سپورٹ لاڈلے کو ملی ہمیں 30 فیصد بھی ملی ہوتی تو پاکستان راکٹ کی طرح اوپر جاتا، وزیراعظم شہباز شریف

datetime 20  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ جو سپورٹ لاڈلے کو ملی، ہماری کسی حکومت کو اس کی 30 فیصد سپورٹ ملی ہوتی تو پاکستان راکٹ کی طرح اوپر جاتا، اپنی بدترین بد انتظامی کے بعد لوگوں کو غداری کے سرٹیفیکٹ بانٹے گئے، غداری کی بحث میں پڑے تو بات دور تک نکل جائے گی۔وزیر اعلی ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ

سندھ کی دھرتی عظیم ہے، میں یہاں پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے نہیں آیا ہوں، تاجروں، صنعتکاروں سے مسائل کے حل پر بات کرنے آیا ہوں، کراچی کے پانی کا مسئلہ حل کرنا چاہتا ہوں، مجھے کراچی آنا تھا، یہاں ایک جہاز کو لانچ کرنا تھا۔وزیر اعظم نے کہا کہ اگست 2018 میں ڈالر 115 روپے کا تھا، ڈیڑھ ماہ پہلے حلف لیا تو ڈالر 189 روپے پر تھا، چار برسوں میں ڈالر 115 سے 189 روپے تک پہنچا، اس میں ہمارا کوئی قصور نہیں تھا۔شہباز شریف نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوتے دیکھ کر جاتی حکومت نے تیل سستا کردیا، ساڑھے تین سالوں میں پچھلی حکومت نے 22 ہزار روپے کے قرض لیے۔انہوں نے کہا کہ امپورٹ پر پابندی لگانے سے غیر ملکی زر مبادلہ بچے گا، اور مقامی صنعت کو فروغ ملے گا، امپورٹ پر پابندی کے بعد مقامی صنعت کی ناجائز منافع خوری روکنے کے لیے مقامی اشیا کی قیمتیں کنٹرول بھی کرنا ہوں گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ آپ سے ملاقات کرکے موجودہ ملک کی فنانشل صورتحال پر رائیجاننا چاہتا ہوں، سندھ حکومت وزیر اعلی سندھ، کراچی چیمبر کا شکرگزار ہوں،یہاں بڑے بڑے لوگ ہیں جن سے میرے جان پہچان ہے، میں سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں آپ لوگوں نے اچھی پریزنٹیشن دی ہے، یہاں سنجیدہ مایہ ناز تاجر موجود ہیں آپ سے حل جاننے آیا ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…