بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نیویارک کی ڈیکوٹا بلڈنگ کے دلچسپ حقائق

datetime 19  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (نیوز ڈیسک)نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں واقع ڈیکوٹا بلڈنگ 19ویں صدی سے تعلق رکھتی ہے لیکن اس سے متعلق بہت سے باتیں جڑی ہیں۔ سنٹرل پارک ویسٹ میں70سٹریٹ پر واقع اس عمارت میں بھوتوں کی موجودگی کا تذکرہ تو عرصہ دراز سے ہورہاہے۔اس عمارت سے متعلق 15دلچسپ حقائق ہیں جو ماضی اور حال سے تعلق رکھتے ہیں۔8دسمبر1980کو گلوکارجان لینن کو اس عمارت کے سامنے ان کے ایک فین نے گولی مار دی تھی۔فین نے یہ گولی ڈبل فینٹسی نامی البم کے اجرا کے بعد ماری تھی۔لینن کی اہلیہ اونو یوکو ابھی تک ڈیکوٹا بلڈنگ میں رہائش پذیر ہیں،ان کا کہناہے کہ میں نے لینن کی روح کو اس عمارت میں بھٹکتے دیکھا ہے۔جب گلوکار لینن زندہ تھے تو انہوں نے ایک بار اپنی اہلیہ اونو کو بتایاتھا کہ انہوں نے اس عمارت میں ایک چلاتی خاتون کی روح دیکھی ہے۔بلڈنگ سا?نڈ پروف ہے لیکن فائر پروف نہیں رکھی اور یہ کام ماہر تعیمرات نے جان بوجھ کر کیا ہے۔اس عمارت کو زیادہ مغربی سمت میں ہونے پر یہ نام دیاگیا،نیویارک میں بعض لوگ مذاق کرتے ہیں کہ اسے ڈیکوٹا میں ہی بنانا چاہیے تھا۔باقاعدہ کھلنے سے قبل ہی یہ عمارت کرایے پر چڑھ چکی تھی، متعدد اہم شخصیات اس میں رہیں۔اس میں رہائش کیلئے درخواست دینے کا عمل بہت طویل ہے،عمارت کا 10کمروں والا ایک اپارٹمنٹ گزشتہ دس سال سے فروخت کیلئے لگا ہوا ہے مگر کوئی خریدنے نہیں آرہا۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…