ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

عوام کیلیے مہنگائی کا طوفان لانے سے بہتر ہے کہ حکومت چھوڑ دی جائے، مریم نواز

datetime 20  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہاہے کہ عوام کیلئے مہنگائی کا طوفان لانے اور عمران خان کی تباہی اور بربادی کا ٹوکر اپنے سر پر اٹھانے کے بجائے بہتر ہے حکومت چھوڑ دیں ،اگر نوازشریف آپ کی خاطر حکومت چھوڑ دے تو دو تہائی اکثریت دوگے ؟ ہم نے عمران خان کی حکومت گراکر الیکشن پر ڈاکہ ڈالنے اور اگلے بارہ سال کے پلان کو فیل کر دیا ،

عمران خان تم اپن بال نوچو ، دانت پیسو یا الٹے لٹک جائو تمہارا کھیل ختم ہو چکا ہے ،عمران خان فتنے کا نام ہے ،پاکستان کی آستین میں ایک سانپ چھپ کر بیٹھا ہے ،سپریم کورٹ آف پاکستان نے شہبازشریف کے خلاف سو موٹو لیا ہے ،بڑی مہربانی ، سابق ڈی جی ایف آئی اے بشر میمن کے سنگین الزامات ،شہزاد اکبر جیسا قوم کے مجرم اورفارن فنڈنگ کیس کو سات سال تک دبا کر رکھنے پر بھی سو موٹو نوٹس ہونا چاہیے ، سپریم کورٹ آف پاکستان کو کہتی ہوں کہ پاگل شخص جس کا نام عمران خان ہے ، ذہنی توازن بگڑ چکا ہے کی خاطر عدلیہ کے ترازو کو جھکنے مت دیں ، صدر علوی کا بیٹاپاکستان کی فوج کو کھلے عام گالی دیتا ہے ، ہر شہری ، عدلیہ ، افواج پاکستان اور میڈیا کا فرض ہے کہ اس فتنے کو روکے ۔ انہوںنے کہاکہ اگر آج ڈالر کی قیمت آسمان پر پہنچی ہے تو اس جرم کا سب سے بڑا ثبوت عمران خان ہے ، اگر معیشت وینٹی لیٹر پر ہے تو اس جرم کا سب سے بڑا ثبوت عمران خان ہے ، اگر ملک قرضوں کی دلدل میں پھنس گیا تو ا س جرم کا سب سے بڑاثبوت عمران خان ہے ، اگر آج حکومت کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھانا پڑی تو اس جرم کا بڑا ثبوت عمران خان ہے ، عوام دو روٹی سے محروم ہیں ، بیمار دوائی سے محروم ہیں ، لوگ بجلی سے محروم ہیں اس جرم کا سب سے بڑاثبوت عمران خان ہے ۔ ، نوازشریف اور شہباز شریف کہتا ہے جب مجھے ایک روپیہ فی لیٹر ڈیزل بڑھانا پڑتا ہے تو میرے دل پر قیامت گزرتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف اور شہباز شریف کیلئے کیا مشکل تھا تمہاری طرح کرسی سے چپکے رہتے اور روزانہ مہنگائی کرتا ، نوازشریف اس مٹی کا بیٹا ہے حکومت چھوڑ دیگا مگر عوام پر بوجھ نہیں ڈالے گا ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف آئی ایم ایف کی ساری شرائط مان کر عمران خان کی طرح سر جھکا کر کہتا قیمتیں بڑھائونگا ، اسٹیٹ بینک کو گروی رکھ دونگا مگر نوازشریف کہتا ہے حکومت چھوڑ دونگا اپنے عوام پر بوجھ نہیں ڈالونگا ۔انہوںنے جلسے کے شرکاء سے سوال کیاکہ کیا عمران خان کی ہوئی تباہی و بربادی کا ٹوکرا اپنے سر پر رکھنے کی ضرورت ہے ؟ حکومت چھوڑدینا چاہیے یا رہنا چاہیے ، ایسی حکومت جس کے ذریعے عوام پر مہنگائی کا طوفان ٹوٹے اس حکومت کو خیر آباد کہنا بہتر ہے ، خیر آباد کہہ دو اور عوام کے میدان میںاآ جائیں اور مقابلہ کرلیں ۔انہوںنے سوال کیاکہ اگرنوازشریف آپ کی خاطر حکومت چھوڑتا ہے تو آئندہ پانچ سال ملک کو درست کر نے کیلئے دو تہائی اکثریت دوگے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…