اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی و اینکر پرسن سمیع ابراہیم کے خلاف تھانہ اٹک میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، حکومت نے سمیع ابراہیم کو گرفتار کرنے کے لئے تیاری مکمل کر لی ہے۔ ان کے خلاف ایف آئی آر اختر جاوید ایڈووکیٹ نے کرائی ہے، سمیع ابراہیم کے خلاف 131، 499 اور 203 ت پ کے تحت درخواست دائر کی گئی ہے۔