منگل‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2026 

شیخ رشید جھوٹ بول رہا ہے، حامد میر کے سوال پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا جواب

datetime 19  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی) نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے اس بیان ”کہ نگران وزیراعظم کیلئے معیشت دانوں کے انٹرویوز راولپنڈی اور اسلام آباد میں ہو رہے ہیں“کی تردید کی ہے۔

جمعرات کو نجی ٹی وی کے اینکر پرسن اور سینئر صحافی حامد میر نے اپنے پروگرام میں گزشتہ روز دیئے گئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے اس بیان ”کہ نگران وزیراعظم کیلئے معیشت دانوں کے انٹرویوز راولپنڈی اور اسلام آباد میں ہو رہے ہیں اور 31 مئی سے پہلے فیصلے ہو جائیں گے“۔سینئر صحافی نے کہا کہ میں نے شیخ رشید کے بیان کے حوالے سے آئی ایس پی آر سے رابطہ کیا تو انہوں نے سابق وزیر داخلہ کے اس بیان ”کہ نگران وزیراعظم کیلئے معیشت دانوں کے انٹرویوز راولپنڈی اور اسلام آباد میں ہو رہے ہیں“کی تردید کی۔ حامد میر کے مطابق جب انہوں نے شیخ رشید کے حوالے سے تحریک انصاف کی لیڈر شپ سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ اس کی سیاست ہی یہ ہے کہ اداروں کا نام استعمال کرتا، جھوٹ بولتا اور پیشین گوئیاں کرتا ہے۔ واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ستمبر میں الیکشن ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کے انٹرویو کے لیے معیشت دانوں کو پنڈی بلایا جارہا ہے۔ ایک انٹرویومیں شیخ رشید نے کہا کہ حساس اداروں کی اکثریت کی رائے ہے کہ الیکشن ہی حل ہیں۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ میں اداروں کا خاص تھا، ہوں اور رہوں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محبت تا ابد


وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…