لاہور( این این آئی)کراچی سے پریم نگر آنے والی کنٹینر ٹرین کی 8 بوگیاں یوسف والا میں پٹڑی سے اتر گئیں ۔بتایا گیا ہے کہ کنٹینر ٹرین پٹڑی سے اترنے کے باعث اپ لائن سمیت لوپ لائن بھی بلاک ہو گئی جس کے باعث متعدد ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریلوے حکام نے ریلیف آپریشن کیلئے لاہور اور ملتان سے کرینز جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دیں ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں