ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

کراچی کے بعد پشاور میں دہشتگردی کا افسوسناک واقعہ ،پورا شہر سوگوار

datetime 19  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور،کراچی (این این آئی)پشاور میں تھانے جاتے ہوئے کار پر فائرنگ سے ایس ایچ او شاہ پور شکیل خان شہید ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تھانہ شاہ پور کے ایچ او کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیاہے جس کے نتیجے میں ایچ او شاہ پور شکیل خان شہید ہوگئے ہیں۔

پشاور پولیس کے مطابق ایس ایچ او شکیل خان گھر سے تھانیکی طرف روانہ ہورہے تھے جہاں چمکنی کے علاقے میں واقعہ پیش آیا ہے ، سی سی پی او پشاوراعجاز خان کے مطابق ایس ایچ او گاڑی میں اکیلے تھے جبکہ حملہ آور ان کی گاڑی کا پیچھا کر رہے تھے۔سی سی پی اوکے مطابق حملہ آوورسفید رنگ کی گاڑی میں موجودتھے جنہوں نے کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ سے فائرنگ کر کے ایس ایچ او شکیل خان کو شہیدکیا۔دوسری جانب کراچی دھماکوں سے متعلق قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تجزیاتی رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں ہونے والے خودکش سمیت تینوں بم دھماکوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ کراچی کے علاقے صدر اور کھارادر کی بولٹن مارکیٹ دھماکوں میں تین دہشتگرد گروہوں نے ایک دوسرے کی معاونت کی، رپورٹ کے مطابق متحدہ لندن کے سلیپر سیل سے مبینہ طور پر علاقے کی ریکی کا کام لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ماضی میں اس طرح کے بم بنانے، نصب کرکے دھماکے کرنے کا کام کالعدم بی ایل اے کا طریقہ رہا ہے جبکہ ایس آر اے بھی صوبے کے اندورنی علاقوں میں ایسا کام کرتی رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ دھماکوں میں بم نصب کرنے اور دھماکے میں کالعدم ایس آر اے کی مدد لی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق دھماکوں کا مقصد قانون نافذ کرنے والوں کے ساتھ تجارتی علاقوں کو نشانہ بنانا ہے۔

موضوعات:



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…