منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان اب بھی خود کو وزیراعظم سمجھ رہے ہیں ، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 18  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اورترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان اب بھی جہاز پرسوارہیں امید ہے جلد لینڈ کر جائیں گے۔عمران نیازی ایک پروفیشنل دلہا ہیں جو ہر شادی میں ناکام ہوئے ہیں اورقوم سے ایک نئے رشتے کی تلاش میں نکلے ہیں۔عمران خان کی ناکامیوں کا بوجھ کس حد تک اتحادی حکومت اٹھا سکتی ہے؟

وزیراعظم نے موجودہ صورتحال پر اپنی مشاورت مکمل کر لی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان اب بھی خود کو وزیراعظم سمجھ رہے ہیں اورجہاز پرسوار ہیں۔ امید ہے جلد لینڈ کرجائیں گے۔ عمران نیازی ایک پروفیشنل دلہا ہیں جو ہر شادی میں ناکام ہوئے ہیں اورقوم سے ایک نئے رشتے کی تلاش میں نکلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کا عذاب قوم کو بہت مہنگا پڑا ہے ان کی حکومت نے جس شعبے میں ہاتھ ڈالا وہ تباہ ہوگیا۔ عمران خان کو4 سالہ کارکردگی کا حساب دینا ہوگا۔وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سنگین غفلت اورمجرمانہ کوتاہی کا مظاہرہ کیا، عمران نیازی سے کہنا چاہتا ہوں کہ اگلا الیکشن موسیقی اور رقص کروا کر نہیں جیتا جا سکتا، انہیں بتانا ہوگا کہ پاکستان کو دیوالیہ کیوں کیا؟احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت نے بجلی کی فراہمی کے حوالے سے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا۔ گوادر پورٹ کیساتھ مجرمانہ سلوک کیا گیا وہاں کوئی بڑا جہاز لنگرانداز نہیں ہوسکتا۔گوادر اورسی پیک منصوبے کے خلاف سازش کی گئی۔پسنی ہاربربھی کئی سالوں سے بند پڑی ہوئی ہے۔وفاقی وزیرنے کہا کہ قوم میں جھوٹی خبروں کے ذریعے انتشار پھیلا۔ ہم گزشتہ حکومت کے جھوٹے کیسز کا سامنا کر رہے ہیں کھیلوں کا کمپلیکس بنانے پر ہمیں سزا دی جا رہی ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ ہائبرڈ وار کے ذریعے ملک میں انارکی پھیلائی جا رہی ہے، عمران خان کی ناکامیوں کا بوجھ کس حد تک اتحادی حکومت اٹھا سکتی ہے؟ وزیراعظم نے موجودہ صورتحال پر اپنی مشاورت مکمل کر لی ہے، اتحادی حکومت پاکستان کو اس گرداب سے نکالنے کے لیے کوشاں ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…