جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

تحریک انصاف کا حمزہ شہباز کو فارغ کرانے کیلئے سپریم کورٹ جانے اعلان

datetime 18  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کو فارغ کرانے کیلیے سپریم کورٹ جارہے ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب کی صورتحال بہت پیچیدہ ہے، آج اسی صورتحال پر میٹنگ ہوئی اور تین آپشنز زیر غور آئے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد

لوٹا کریسی کا خاتمہ ہوا ہے اور حمزہ شہباز کے ووٹوں میں سے 25 اراکین کے ووٹ مائنس ہوگئے جس کے بعد پی ٹی آئی کے اراکین کے پاس 173 ووٹ ہیں جبکہ حمزہ شہباز کے پاس 172 ووٹ ہیں، انہیں اب خود ہی فیصلہ کرلینا چاہیے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پورا مہینہ ن لیگ بھاشن دیتی رہی کہ ہم عدالت احکامات نہیں مانتے اب سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد کل سے حمزہ شہباز وزیراعلیٰ کی نشست پر براجمان ہے، ان کے پاس اس وقت نمبرز گیم اپوزیشن سے کم ہیں وزیراعلیٰ کے حکم پر اب جو چیزیں ہورہی ہیں وہ قانون کے منافی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم حمزہ شہباز کو فارغ کرانے کیلیے سپریم کورٹ جارہے ہیں، کل پٹیشن دائر کر رہے ہیں کہ حمزہ شہباز غیر قانونی وزیراعلیٰ ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے پرمن وعن عمل کرایا جائے اور پنجاب میں نئے الیکشن کرائے جائیں۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ہم چاہتے تو اسپیکر بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیتے لیکن ہم خود ہی عدالت سے رجوع کررہے ہیں، سپریم کورٹ کی رائے فیصلے ہی ہوتے ہیں، بھٹو کیخلاف فیصلے کو صحیح مانیں گے تو وہ بھی ٹھیک نہیں ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پورے ملک میں کوئی حکومت نہیں ہے، ڈالر200 روپے تک پہنچ گیا ہے، صدر کسی بھی وقت شہبازشریف کو اعتماد کیووٹ کا کہہ سکتے ہیں، صرف پنجاب نہیں بلکہ پورے ملک میں الیکشن ہونے چاہیئں، الیکشن کی تاریخ کااعلان ہوجانا چاہیے اور الیکشن کی تاریخ ستمبر میں ہونی چاہئیں۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کو غیر قانونی طور پر نکالا گیا ہے، سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے ا?زاد الیکشن کی ضرورت ہے، ہمیں کسی سے مسئلہ نہیں ہے، انتخابات کی اصلاحات پر بات کرنا چاہتے ہیں، وقت بدل گیا ہے میرٹ پر چیزیں واپس ا?ئیں گی، مجھے نہیں معلوم کہ اسٹیبلشمنٹ دباؤڈال رہی کہ نہیں لیکن میڈیا سمیت تمام لوگوں کا دباؤ ہے۔انہوں نے کہا کہ جن ٹانگوں پر یہ کھڑے ہیں ان کیلئے اس پر کھڑا رہنا مشکل ہے، شہباز اور حمزہ نے جو چورن بیچا جس جس نے کھایا بدہضمی ہوگئی، اس وقت کابینہ کے تمام وزرا کے ا?نسو نکل رہے ہیں، اس حکومت کو خود ہی مان لینا چاہیے۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…