جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

پی ٹی آئی حکومت کی تبدیلی ظلم تھا  چیئرمین اپٹما نارتھ کا تہلکہ خیز انٹرویو

datetime 18  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن کے چیئرمین نارتھ حامد زمان نے پی ٹی آئی حکومت کی تبدیلی کو ظلم قرار دے دیا ہے۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کو دئیے گئے مفصل انٹرویو میں چیئرمین اپٹما نارتھ حامد زمان نے کہا کہ بطور صنعت کار سمجھتا ہوں کہ

چھیڑ چھاڑ کی ضرورت نہیں تھی، سیاسی گفتگو کےبغیرکہتا ہوں کہ جس وجہ سے بھی یہ ہوا ظلم ہوا، معاشی کارکردگی کے باوجود پی ٹی آئی حکومت کی تبدیلی سمجھ نہیں آئی اور موجودہ غیریقینی صورتحال نے بہتر معیشت کو نیچےگرادیا، پاکستانی قوم نے بتادیا اندرونی معاملات میں مداخلت قبول نہیں۔حامدزمان نے کہا کہ گزشتہ تین سال جیسا کاروبار کیلئےمثبت ماحول پہلے نہ تھا، ہم بڑے عرصے کے بعد بھارت سے مقابلہ کرنا شروع ہوئےتھے گذشتہ تین سالوں میں پانچ ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوئی جو ایک ریکارڈ ہے۔انہوں نے بتایا کہ پچھلی حکومت سے کمٹمنٹ تھی کہ ٹیکسٹائل ایکسپورٹ پچاس ارب ڈالرز پر لائیں گے، موجودہ غیریقینی صورتحال مشکل میں اضافہ کررہی ہے اب فوری انتخابات ہی بہتر ہیں،چیئرمین اپٹما نارتھ نے مزید کہا کہ ملک کو ایک مستحکم حکومت کی ضرورت ہے جواپنی مدت پوری کرے، اپٹما انڈسٹریل فورم میں اکثریت کی یہی رائے ہے جو میری ہے کیونکہ پی ٹی آئی سے پہلے ہر حکومت نے انڈسٹری لگانےکےبجائےتجارت کو فروغ دیا، انڈسٹری نہ لگنےسے ملک میں سوئی بھی باہرسےمنگواناپڑتی تھی۔عمران خان حکومت نےبرآمدات کو فروغ دیا،درآمدات میں کمی کی،پی ٹی آئی حکومت نے ایک سال عیاشیاں بند کیں تو کرنٹ اکاونٹ سرپلس ہوگیاتھا،اگر ہم پانچ سال میں ایکسپورٹ نوے ارب ڈالرزپر لائیں تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں ہوگی۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…