منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

آرٹیکل 63 اے کی تشریح کا عدالتی فیصلہ، حمزہ شہباز نے قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کردی

datetime 18  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی) آرٹیکل 63 ایکی تشریح کے صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر

قانونی ماہرین سے مشاورت کی ہے۔ذرائع کے مطابق قانونی ماہرین نے رائے دی ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کا بھی انتظارکرناچاہیے، الیکشن کمیشن کے تفصیلی فیصلے کے بعد لائحہ عمل اپنایا جائے۔ذرائع کے مطابق قائم مقام گورنرکے عہدہ سنبھالتے ہی اسپیکر اور ڈپٹی اسیپکر کے خلاف عدم اعتماد آجائیگی۔خیال رہے کہ آرٹیکل 63 ایکی تشریح کے صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا ہے۔عدالت کے فیصلے کے مطابق منحرف رکن اسمبلی کا ووٹ شمار نہیں ہوگا، پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے والے رکن پر پابندی عمر بھر کی ہوگی یا کسی خاص مدت کی؟ اس پر پارلیمنٹ قانون سازی کرے ، آرٹیکل 63 اے پارلیمانی نظام میں سیاسی جماعتوں کو تحفظ دیتا ہے، انحراف کینسر ہے، سیاسی جماعتوں کے حقوق کا تحفظ کسی رکن کے حقوق سے بالا ہے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے نااہلی ریفرنسزکے فیصلے سے متعلق فیصلہ (آج) بدھ کو سنائے جانیکا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…