واشنگٹن (این این آئی)امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے ٹوئٹر ڈیل سے دستبردار ہونے کا عندیہ دے دیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے میامی میں آل ان سمٹ میں بند کمرے کے اجلاس میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹوئٹر ڈیل کو 44 بلین ڈالر سے کم قیمت میں حاصل کرنے کے حوالے سے بات کرسکتے ہیں۔مسک نے کانفرنس میں کہا کہ ان کا خیال ہے کہ ٹوئٹر پر جعلی اکاونٹس کا تناسب جتنا انہیں بتایا جارہا ہے اصل تناسب اس سے کئی گنا زیادہ ہے۔یاد رہے کہ ایلون مسک ٹوئٹر پر یہ الزام لگاتے ہوئیکہ انہیں ویب سائٹ پر جعلی اکانٹس کی تعداد کے بارے میں ممکنہ طور پر گمراہ کیا جارہا ہے، گزشتہ ہفتے کے آخر میں اس معاہدے کو عارضی طور پر روکنے کا اعلان تو پہلے ہی کرچکے ہیں۔جبکہ اس حوالے سے قانونی ماہرین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر پر لگایا گیا الزام سچ ثابت ہوگیا تو وہ ٹوئٹر ڈیل سے دستبردار ہوجائیں گے۔
ایلون مسک کا ٹوئٹر ڈیل سے دستبردار ہونے کا عندیہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تھینک گاڈ
-
200 یونٹس تک بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم ہونے کی خبریں،وزارت توانائی کا بڑا اعلان
-
ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی شامت آگئی
-
ایک گانے کی وجہ سے ملک بھر میں گرفتاریاں، 36 سال پرانا گانا منچلوں کو مہنگا پڑ گیا
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
-
عید پر حکومت کا اہم اعلان! سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
19 سے 22 مئی کے دوران ملک کے مختلف اضلاع میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیش گوئی
-
’’بیٹی کی قبر پر جاتی ہوں تو معافیاں مانگتی ہوں‘‘، عشرت فاطمہ نے زندگی کا دکھ بھرا لمحہ سنادیا
-
عید الاضحیٰ پر رواں سال 5 سے 6 سرکاری چھٹیوں کا امکان
-
منشیات فروش پنکی کے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
بیرون ملک جانے کے لیے کون سی دستاویز درکار ہیں، نئی شرائط جاری
-
الرجی، خون کی کمی اور انفیکشن کے مریضوں کیلئے اہم الرٹ جاری
-
عالمی ثالثی عدالت کا بھارت کے خلاف پاکستان کے حق میں بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی جوڑے نے قصور کےخاندان کو 130 سالہ غلامی سے نجات دلا دی



















































