منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

خیبرپختونخوا حکومت کا بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سے نکلنے کا فیصلہ

datetime 17  مئی‬‮  2022 |

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا کابینہ نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سے نکلنے کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کے مطابق کابینہ اجلاس میں

انصاف فوڈ کارڈ کے اجرا کی منظوری دی گئی ہے اور فوڈ کارڈ کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ انصاف فوڈ کارڈ کے ذریعے غریب گھرانوں کو آٹا اور دیگر اشیائے خورونوش مفت ملیں گی اور مجموعی طور پر 10 لاکھ گھرانے انصاف فوڈ کارڈ سے مستفید ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ مستحق گھرانوں کو ماہانہ 2100 روپے دیے جائیں گے اور احساس پروگرام کے اعداد و شمار کی بنیاد پر مستحق خاندانوں کوانصاف فوڈ کارڈ دیا جائے گا۔بیرسٹر سیف کا کہنا تھاکہ 1.2میٹرک ٹن گندم کے بجائے 1.4میٹرک ٹن گندم کی خریداری پنجاب اور پاسکو سے کی جائے گی، پنجاب سے دو مختلف مراحل میں گندم کی خریداری کی جائے گی۔ان کا کہنا تھاکہ صوبائی کابینہ نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سے نکلنے کے فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…