منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

حکومتی اتحادی اہم سیاسی پارٹی نے دوسری جانب بیٹھنے کا عندیہ دے دیا ، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 17  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ نگراں وزیراعظم کیلئے معیشت دان آئیگا اور کوئی نہیں آسکتا۔ ایک انٹرویومیں شیخ رشید نے کہا کہ میں ایسے ہی نہیں کہہ رہاتھاکہ یہ لوگ نہیں چلاسکتے 200 روپے تک ڈالر پہنچ گیا ہے ،معیشت تباہ ہوتی جارہی ہے

،آئی ایم ایف سمیت یہ کسی سے بات نہیں کررہے بی اے پی والوں نے بھی اشارہ دیاوہ دوسری طرف بیٹھ سکتے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کیلئے معیشت دان آئیگا اور کوئی نہیں آسکتا جیلیں ہی ان کا مقدر ہے ،شاید انہیں سخت جیلیں جھیلنا پڑیں انہوںنے کہاکہ نگراں حکومت کاسربراہ معیشت دان ہوگایہ طے ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سب ختم ہوگیا اب مرکزکی بات کریں پنجاب میں چالیسواں ہو گیا ہے اسلام آبادکی صورتحال دیکھیں ،صدر وزیراعظم کو اعتماد کے ووٹ کابھی کہہ سکتے ہیں ان لوگوں کی سیاست جڑسیاکھڑگئی ہے یہ اب کیا کر سکتے ہیں۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ انہوں نے مقتدرحلقوں سے اپیل کی کہ لانگ مارچ روکنے میں مدد کریں مقتدر حلقوں کو بھی کہتا ہوں سب کو الیکشن کی تاریخ پر متحد کریں اس وقت سب کوالیکشن کی تاریخ پرسب کو متحد کرنا چاہیے ،آصف زرداری کے علاوہ سب الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہیں یہ طے ہو گیا ہے ،نگراں حکومت نے آنا ہے اور نئے الیکشن ہونے ہیں۔انہوںنے کہاکہ صدر مملکت وزیر اعظم شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں گے ۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ پہلے کہہ دیا تھا 31مئی تک اہم فیصلے آ جائیں گے ۔انہوںنے کہاکہ کھیل ختم ہوگیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آصف علی زر داری نے ہاتھ پائوں باندھ کر ان کی سیاست کو لکشمی چوک پر رکھ دیا ہے ۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ ایم کیو ایم ان کو چھوڑ گئی ہے ،ایم کیو ایم کہتی ہے ان کا فیصلہ غلط ہوگیا تھا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…